خبریں

سری لنکا میں آٹھواں دھماکہ: سوشل میڈیا پر پابندی، رات کا کرفیو نافذ، اب تک 160 افراد ہلاک

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 3 کیتھولک چرچوں اور 3 پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 160 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ 400 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری لنکا میں آٹھواں دھماکہ: سوشل میڈیا پر پابندی، رات کا کرفیو نافذ، اب تک 160 افراد ہلاک

صبح سے دھماکوں سے دہل رہے سری لنکا میں آٹھویں دھماکہ کی خبر ہے۔ یہ دھماکہ تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہوئے ہیں، جن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 160 پہنچ گئی ہے جبکہ 400 افراد زخمی ہیں۔ یہ دھماکہ مسیحیوں کے اہم تہوار ایسٹر پر کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا ملک بھر میں شام 6 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کے لئے کرفیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا سائٹوں پر بھی فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سیکورٹی افسر نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ دو چرچوں میں خود کش حملے کئے گئے ہیں۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا دھماکے: ہلاک شدگان کی تعداد ہوئی 156، 400 زخمی

کولمبو سمیت سری لنکا کے کئی علاقوں میں ایسٹر کے دوران چرچوں اور ہوٹلوں پر ہوئے 6 بم دھماکوں میں جان گنوانے والے افراد کی تعداد 156 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 400 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 35 غیر سری لنکائی شہری بھی شامل ہیں۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

کانگریس پارٹی کی طرف سے حملہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا: دھماکوں کے ہلاک شدگان کی تعداد 129 پہنچی

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 3 کیتھولک چرچوں اور 3 پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 129 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا کے حالات پر ہندوستان کی گہری نظر

ہندوستان، سری لنکا میں گرجا گھروں میں ایسٹر کے تہوار پر ہوئے بم دھماکوں کے بعد واقعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہندوستان کی جانب سے کسی بھی طرح کی مدد کے لئے ہیلپ لائن شروع کی ہے۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں ٹوئٹر پر کہا کہ وہ سری لنکا میں ہوئے بم دھماکوں کے سلسلہ میں کولمبو میں ہندوستان کے ہائی کمشنر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور حکومت وہاں کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

کولمبو اور بٹي كلووا میں ہوئے حملہ کے بعد ہندوستانی ہائی کمیشن نے ہیلپ لائن شروع کر دی ہے اور ہندوستان سے کسی بھی طرح کی معلومات یا مدد کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ نمبر اس طرح ہیں:

  • 94777903082 +
    94777902082 +
    94772234176 +
    94112422788 +
    94112422789 +

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا: چرچ اور ہوٹلوں میں دھماکے، 50 افراد ہلاک، 250 زخمی

کولمبو: ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اتوار کو تین کیتھولک چرچوں اور تین پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 50 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ 250 افراد زخمی ہو گئے۔

'کولمبو ٹیلیگراف' کی رپورٹ کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے سے نو بجے کے درمیان کولمبو میں كوزی كنڈے سینٹ انتھونی چرچ، نگومبو سینٹ سیبسٹین چرچ اور بٹي كلووا کے ایک چرچ میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت کولمبو کے ہی تین پانچ ستارہ ہوٹل شنگریلا، سنامن گرینڈ اور كنگسبری میں بھی دھماکے ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا: دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے پار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے چرچوں میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعادا 42 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے سری لنکا میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر شروع کئے گئے ہیں۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

سری لنکا کے چرچوں میں سلسلہ وار 6 دھماکے، 25 افراد ہلاک، 200 زخمی

ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اتوار کو دو کیتھولک چرچوں میں ہو نے والے دھماکوں میں 25 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تقریباً 200 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ پولس ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ كوزی کڈے سینٹ انتھونی چرچ میں صبح آٹھ بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ اس کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ كٹوواپیٹيا سینٹ سیبسٹین چرچ میں ہوا۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ سری لنکائی میڈیا کے مطابق تاحال 25 افراد کے ہلاک ہونے اور 200 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی طلاع ہے۔ ایسٹر سنڈے کے موقع پر دونوں ہی چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ پولس نے بتایا کہ کولمبو کے شنگریلا اور كنگسبري ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Apr 2019, 11:10 AM IST