خبریں

بڑی خبر: اسرو کا نیا سٹیلائٹ جی سیٹ 29 کامیابی کے ساتھ لانچ

رافیل معاملہ سے متعلق چار مفاد عامہ عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ عدالت میں آج اس سیل بند لفافہ کو بھی کھولا جائے گا جو کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سماعت کے دوران پیش کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
اسرو کا نیا سٹیلائٹ جی سیٹ 29 کامیابی کے ساتھ لانچ

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے نیا سٹیلائٹ جی سیٹ 29 کامبای کے ساتھ خلا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ یہ سٹیلائٹ سری ہریکوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا اور اسے جی ایس ایل وی ایم کے سوم کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

کورٹ میں الگ طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے: رنجن گوگوئی

رافیل معاملہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ہندوستان فضائیہ کے افسران کا موقف سننے کے بعد کہا، ’’ایئر چیف مارشل اور وائس مارشل واپس جا سکتے ہیں۔ یہاں الگ طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ آپ لوگ حقیقی وار روم میں جا سکتے ہیں۔‘‘

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

چھتیس گڑھ: انتخابی ڈیوٹی سے لوٹ رہے جوانوں پر نکسلیوں کا حملہ، 6 زخمی

بیجاپور: چھتیس گڑھ میں بستر ڈویژن کے ضلع بیجاپور میں آج نکسلیوں نے سیکورٹی فورس کے جوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انتخابی ڈیوٹی سے واپس لوٹنے والے جوانوں پر بڑا حملہ کرنے کی کوشش کی۔ حملے میں سرحدی محافظ دستہ (بی ایس ایف) کے چار سیل سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سبھی بیجاپور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بستر رینج کے ڈپٹی آئی جی آر ایل دانگی نے بتایا کہ آج صبح سیکورٹی فورس کا ایک دستہ انتخابی ڈیوٹی کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر واپس آ رہا تھا۔ اسی دوران نکسلیوں نے بیجاپور سے 6 کلو میٹر دور قومی شاہراہ پر بیجاپور-بھوپال پٹنم کے درمیان سیکورٹی فورس کے ٹرک کو نشانہ بنایا۔ اچانک ہونے والے اس بارودی سرنگ دھماکے میں بی ایس ایف کے چار جوان، ضلع ریزرو پولیس فورس کا ایک جوان اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ تین کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ بستر کے نکسل متاثرہ علاقوں میں دو دن پہلے ہی پولنگ ہوئی ہے۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

راجستھان: بی جے پی کو پھر لگا جھٹکا، رکن پارلیمنٹ نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

راجستھان میں اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے بی جے پی کو ایک بار پھر زبردست جھٹکا لگا ہے۔ دوسا سے رکن پارلیمنٹ ہریش مینا کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں دو بار رافیل کی قیمت بتا چکی ہے تو پھر اب کیا پریشانی ہے: پرشانت بھوشن

عدالت عظمیٰ میں رافیل معاملہ میں سماعت چل رہی ہے۔ اس دوران سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ پہلے اس معاہدہ میں 108 طیارہ ہندوستان میں بنانے کی بات کی جا رہی تھی۔ 25 مارچ 2015 کو دسالٹ اور ایچ اے ایل میں معاہدہ ہوا اور دونوں نے کہا کہ 95 فیصد بات ہو گئی ہے۔ لیکن 15 دن بعد ہی وزیر اعظم کے دورہ کے دوران نیا معاہدہ سامنے آیا جس میں 36 رافیل طیارہ کی بات ہوئی اور ’میک ان انڈیا‘ کو کنارہ کر دیا گیا۔

اس موقع پر پرشانت بھوشن نے رافیل طیارہ کی قیمت ظاہر نہ کیے جانے پر بھی سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر طیارہ کی قیمت بتانا ملک کی سیکورٹی کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے تو پھر مرکزی حکومت نے خود پارلیمنٹ میں اس کی قیمت دو بار کیوں بتائی؟

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

پینارائی وجین نے سبریمالہ مندر معاملہ پر گفتگو کے لیے کل جماعتی میٹنگ طلب کی

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے منگل کو ایک میٹنگ کی جس میں آئندہ سبریمالہ تیرتھ یاترا سے متعلق گفتگو کرنے کے مقصد سے 15 نومبر کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ کل جماعتی میٹنگ سپریم کورٹ کے ذریعہ از سر نو غور کی عرضی پر سماعت یقینی بنانے کے ایک دن بعد ہی بلائی گئی ہے۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

کیرانہ ضمنی انتخاب: ووٹوں کی گنتی میں کی غلطی تو ہٹائے گئے شاملی کے ضلع مجسٹریٹ

مئی 2018 میں اتر پردیش کے کیرانہ لوک سبھا سیٹ کے لیے ضمنی انتخابات میں لاپروائی کے معاملے میں انتخابی کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ شاملی کے ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ کو ایک سال تک انتخاب سے متعلق کاموں میں نہ لگایا جائے۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

رافیل معاملہ: سپریم کورٹ میں آج چار مفاد عامہ عرضی پر ہوگی سماعت

مرکزی حکومت نے 36 رافیل جنگی طیارہ کی قیمت سے متعلق جو تفصیلات سیل بند لفافے میں سپریم کورٹ کے سپرد کی ہے، عدالت میں آج اسے دیکھا جائے گا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بنچ اس معاملے میں اہم سماعت کرے گی جس میں عرضی دہندہ بھی اپنی دلیلیں پیش کریں گے۔ عرضی دہندہ نے رافیل معاہدے کی عدالت کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Nov 2018, 9:09 AM IST