خبریں

اہم خبر: مراٹھا ریزریشن پرمہاراشٹر حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

اتر پردیش میں یوگی راج میں انتظامیہ کی بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ پریاگ راج کے بہادر پور بلاک کے کاندی گاؤں واقع گئوشالہ میں 35 گایوں کی موت ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

مراٹھا ریزریشن پرمہاراشٹر حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں مراٹھا طبقہ کو دئے گئے ریزرویشن کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا لیکن اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کو کہا ۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسٹر جےشری لکشمن راؤ پٹیل کی دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔ بمبئی ہائی کورٹ نے میراتھاطبقہ کے لئے ریزرویشن دئے جانے کو صحیح ٹھہرایا تھا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس وقت ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک نہیں لگا ر ہے ہیں، لیکن ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس معاملے میں دو ہفتے کے اندر جواب دینے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔

بینچ نے کہا کہ مراٹھا طبقہ کو دیا جانے والے ریزویشن مکمل طور پر نافذ نہیں ہوگا اور ریزرویشن کا التزام عدالت میں زیر التواء درخواستوں پر آنے والے حتمی فیصلہ پر منحصر ہوگا ۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

کرن بیدی کی عرضی پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکز کے زیر انتظام ریاست میں افسران کی رسہ کشی کے سلسلے میں مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی پدوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر بیدی کی عرضی پر سماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کر دیا۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا،’ہم عرضی گزار کے دائر کردہ عرضی پر سماعت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ہم عدالت کے عبوری فیصلے میں دخل نہیں دیں گے۔ بنچ نے مالی امور میں حکومت کے کسی فیصلے کو نافذ کرنے کے سلسلے میں عبوری امتناع نافذکرنے سے بھی انکار کر دیا۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

مغربی بنگال: آبی تحفظ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے ممتا بنرجی نے کی ’پَد یاترا‘

پانی بحران پورے ملک میں کے لیے ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ’پَد یاترا‘ کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ٹالی ووڈ اداکار راج چکربرتی بھی موجود تھے۔ یہ پیدل یاترا ممتا بنرجی نے کولکاتا میں نکالی جس میں ان کے ساتھ کئی سیاسی لیڈران اور سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

چارہ گھوٹالہ معاملہ میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد کو ملی ضمانت

دیوگھر ٹریزری سے متعلق چارہ گھوٹالہ معاملہ میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو یادو کو 50-50 ہزار کے مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے لالو کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ بہر حال، ضمانت مل جانے کے باوجود کچھ دوسرے معاملوں میں وہ ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

کرناٹک بحران: سپریم کورٹ کی اگلی سماعت منگل کو، تب تک حالات رہیں گے حسب سابق

کرناٹک میں جاری سیاسی ب حران پر سپریم کورٹ نے کرناٹک اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ منگل تک کوئی فیصلہ نہ لیں۔ اس دوران اسپیکر نہ تو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ پر اور نہ ہی نااہل قرار دینے پر فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اب اس معاملے میں منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

دہلی: اسکول کلاس روم میں سی سی ٹی وی کیمرہ پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے ذریعہ دہلی گورنمنٹ اسکولوں کے کلاس روم میں 1.5 لاکھ سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

بی جے پی نے ’طمنچے پہ ڈسکو‘ کرنے والے ممبر اسمبلی کو پارٹی سے نکالا

طمنچے پر ڈسکو کرنے والے اتراکھنڈ کے خان پور سے رکن اسمبلی پرنب چمپئن کو بی جے پی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی کا گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ نشی حالت میں بندوق لہراتے ہوئے ڈانس کر رہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اتراکھنڈ بی جے پی نے مرکزی قیادت سے کارروائی کی سفارش کی تھی۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

ایل جے پی رکن پارلییمنٹ رام چندر پاسوان کو پڑا دل کا دورہ، حالت سنگین

سمستی پور سے ایل جے پی رکن پارلیمنٹ رام چندر پاسوان کو اچانک جمعرات کی شام کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انھیں ونٹلیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت کافی سنگین ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رام چندر پاسوان مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بھائی ہیں۔ اس بار لوک سبھا انتخاب میں انھوں نے شاندار کامیابی درج کی تھی۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

پریاگ راج کے ایک گئوشالہ میں 35 گایوں کی موت، انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام

اتر پردیش میں یوگی راج میں انتظامیہ کی بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ پریاگ راج کے بہادر پور بلاک کے کاندی گاؤں واقع گئوشالہ میں 35 گایوں کی موت ہو گئی ہے۔ گئو شالہ میں نہ تو شیڈ ہے اور نہ ہی کوئی صاف صفائی کا انتظام گئوشالہ میں پانی نکلنے کا بھی انتظام نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق زبردست بارش کے بعد گئوشالہ میں پانی جمع ہو گیا تھا۔ گائیں کیچڑ میں پھنس گئی تھیں۔ حالانکہ انتظامیہ نے گایوں کی موت کی وجہ بجلی گرنا بتایا ہے۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jul 2019, 9:10 AM IST