
اٹلی سے ہندوستان آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں بڑے پیمانے پر کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔ پنجاب کے امرتسر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی اس پرواز پر سوار 182 میں سے 125 مسافر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تمام متاثرین کو امرتسر میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ وزیر نے ٹوئٹر پر لکھا، ’‘میری کورونا کی جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں نے خود کو پوری طرح آئسولیٹ کر لیا ہے۔ میرے رابطہ میں آئے لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاط کے ساتھ ضروری اقدام اٹھائے جائیں۔‘‘
دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی خصوصی آئی ایف ایس او سیل نے آسام سے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو ’بُلی بائی‘ ایپ کے ذریعے ہندوستان کی نامور مسلم خواتین کے خلاف نازیبا باتیں کرنے کا اہم منصوبہ ساز ہے۔
خصوصی آئی ایف ایس او سیل کے ڈی سی پی ک پی ایس مہلوترا نے کہا کہ ٹیم کی جانب سے گرفتار کیا گیا کلیدی منصوبہ ساز نیرج بشنوئی گٹ ہب پر بلی بائی کا کریئیٹر اور ٹوئٹر اکاؤنٹر ہولڈر ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے دہلی لایا جا رہا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 90928 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 19206 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 325 افراد کی جان چلی گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Jan 2022, 9:36 AM IST