آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اگر اتحاد اقتدار میں آیا تو یوپی میں دو وزرائے اعلیٰ ہوں گے، ایک او بی سے طبقہ سے ہوگا اور دوسرا دلت طبقہ سے۔ اس کے علاوہ تین نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کئے جائیں گے، جن میں سے ایک مسلم طبقہ سے ہوگا۔‘‘
Published: 22 Jan 2022, 9:54 AM IST
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لئے پارٹی کی کے 50 سے زیادہ امیدواروں پر مشتمل فہرست کو جاری کیا۔ بی ایس پی نے دوسرے مرحلہ کی کل 55 سیٹوں میں سے 51 سیٹوں پر پارٹی کے امیدواروں کو طے کر دیا ہے۔ اس دوران مایاوتی نے ’ہر پولنگ بوتھ کو جیتنا ہے، بی ایس پی کو ستا میں لانا ہے‘ کا نعرہ دیا۔ مایاوتی نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو بی ایس پی کو 2007 کی طرز پر اقتدار میں لانے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
Published: 22 Jan 2022, 9:54 AM IST
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی طرح کی سیاست میں مصروف ہیں انہوں نے کہا، ’’سماجوادی پارٹی اور بی جے پی ایک ہی طرح کی سیاست کر رہی ہیں کیونکہ ان دنوں کو اس طرح کی سیاست سے فائدہ ہوتا ہے۔ جو پارٹیاں ذات پات اور فرقہ پرستی کی سیاست کرتی ہے ہیں ان کا ایک ہی ایجنڈا ہوتا ہے۔ وہ ایک دوسرے کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔‘‘
دریں اثنا، پرینکا گاندھی نے بعد از انتخابات بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے اتحاد کو خارج الامکان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے دیگر جماعتوں کے لئے تو کھلے ہیں لیکن بی جے پی کے لئے بند ہیں۔
Published: 22 Jan 2022, 9:54 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی اور 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 17.22 فیصد ہے۔
دریں اثنا، ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز 3.69 فیصد بڑھ کر 10050 ہو گئے۔
Published: 22 Jan 2022, 9:54 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jan 2022, 9:54 AM IST