خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 19740 نئے کیسز، فعال کیسز میں کمی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 19740 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں فی الحال فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 236643 رہ گئی ہے، یہ تعداد گزشتہ 206 دنوں میں سب سے کم ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کل کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 309 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان ملک بھر میں کل 248 افراد کی جان چلی گئی، جس کے بعد کورونا کے سبب جان گنوانے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 375 ہو گئی ہے۔

Published: 09 Oct 2021, 9:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Oct 2021, 9:55 AM IST