ٹاٹا سنس نے ایئر انڈیا کو خرید لیا ہے۔ کمپنی نے سرکاری ایئرلائنز کو خریدنے کے لئے سب سے زیادہ 18 ہزار کروڑ کی بولی لگائی۔ اسی کے ساتھ اب ٹاٹا سنس کے پاس ملک میں 3 ایئرلائنز ہو گئی ہیں۔
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST
لکھیم پور کھیری تشدد کے معاملہ میں کلیدی ملزم آشیش مشرا کے والد اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار ٹینی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے سمن کیا تھا، تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر پولیس کے ساسنے پیش ہونے سے قاصر رہا۔ اجے مشرا نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا آشیش مشرا کل پولیس کے سامنے پیش ہو جائے گا۔
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST
کانگریس پارٹی کی جانب سے ہمارچل پردیش میں ہونے جا رہے تمام ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی کے 20 اسٹار کیمپینروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ صوبہ میں 30 اکتوبر کو لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ کی جائے گی۔ پارٹی کے کیمپینروں کی فہرست میں بھوپیش بگھیل، چرجنیت سنگھ چنی، بھوپیندر سنگھ ہڈا، آنند شرما، راجیو شکلا، سچل پائلٹ، نوجوت سنگھ سدھو اور کنہیا کمار کے نام شامل ہیں۔
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST
لکھیم پور کھیری معاملہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ اب تک کے حکومت کے اقدامات اور کارروائی سے مطمئن نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ یوپی حکومت اپنے ڈی جی پی سے یہ یقینی بنانے کو کہیں کہ جب تک کوئی دیگر ایجنسی تفتیش نہیں سنبھالتی تمام ثبوت محفوظ رہیں۔
سماعت کے دورران سپریم کورٹ نے پوچھا کہ آخر آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 302 کے معاملہ میں پولیس عموماً کیا کرتی ہے؟ سیدھا گرفتاری کی جاتی ہے نا؟ ملزم کوئی بھی ہو قانون کو اپنا کام کرنا چاہیئے۔
دریں اثنا، یوپی حکومت کی طرف سوے پیش ہریش سالوے نے کسانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم عدالت میں یوپی حکومت نے یہ اطلاع دی کہ جائے وقوعہ پر دو خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ سالوے نے کہا کہ ملزم آشیش مشرا کو نوٹس بھیجا گیا ہے اور آج شام آنے والا ہے لیکن اس نے کل صبح تک کی مہلت مانگی ہے۔ ہم نے اسے کل 11 بجے تک کی مہلت دی ہے۔
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بڑھتی مہنگائی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’دام بڑھتا جا رہا ہے، پٹرول-ڈیزل، کھانے پینا کا سامان، ایل پی جی کا؛ تہوار کا موسم کر دیا پھیکا، دھنیہ واد ہے مودی جی کا۔‘‘
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران فعال کیسز کی تعداد گر کر 2 لاکھ 40 ہزار 221 رہ گئی، یہ تعداد گزشتہ 205 دنوں کے دوران سب سے کم ہے۔
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2021, 9:49 AM IST