
ممبئی ڈرگ آن کروز کیس کے ملزم آریان خان کو آج رات بھی جیل میں گزارنی پڑے گی۔ طویل سماعت کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے آریان خاں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو لکھیم پور کھیری قتل کیس میں اتر پردیش حکومت کے ’ڈھیلے‘ رویے پر ایک بار پھر کئی سوالات اٹھائے اور گواہوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیش میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے حکومت کو حکم دیا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت گواہوں کی گواہی کے عمل میں تیزی لائی جائے۔
نئی دہلی: دہلی میں منگل کو ایک گھر میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دہلی کے پرانی سیما پوری علاقے میں واقع ایک سہ منزلہ مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں رادھیکا، رینا، ہوری اور آشو کی موت ہوگئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
آج سونیا گاندھی کی صدارت میں کانگریس کے مختلف عہدیداران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ پارٹی کے دہلی واقعہ صدر دفتر پر منعقدہ اجلاس میں کانگریس کے مختلف جنرل سیکریٹریز، ریاستی انچارج اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدور موجود رہے۔
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے ملک میں پٹرول ڈیزل اور اشیائے خرد و نوش کی مہنگائی کے حوالہ سے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ڈیزل پٹرول اور ہر چیز کے دام میں آگ لگی ہوئی ہے۔بتائیے کڑوا تیل (سرسوں کا تل) کے بغیر لوگوں کی ترکاری کس طرح بنے گی۔ ڈیزل کے دام گھی سے زیادہ ہو گئے ہیں۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Oct 2021, 9:45 AM IST