خبریں

اہم خبریں: یوگی۔مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے پاداش میں 2 گرفتار

گرفتار، تصویر یو این آئی
گرفتار، تصویر یو این آئی 

یوگی۔مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے پاداش میں 2 گرفتار

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا میں پولیس نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کرنے کے پاداش میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ قابل اعتراض پوسٹ 23 ستمبر کو سوشل میڈیا ٹوئٹر، فیس بک اور وہاٹس ایپ پر شائع کی گئی ہے، جس میں دو افراد مودی اور یوگی کے خلاف زبان درازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں ملزمین کی شناخت پرکاش ورما اور رمیش یادو کے طور پر ہوئی ہے دونوں بلیا کے برکی سریا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بنسڈیہ رود پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ منٹو رام کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST

کیرالہ: مزدور کی بیٹی یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب

کیرالہ کے ترواننت پورم کے رہائشی ایک تعمیراتی مزدور کی بیٹی اسواتی ایس نے یو پی ایس سی امتحان 2020 میں 481 ویں مقام کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ اسواتی نے کہا، ’’سول سروینٹ بننا میرا 15 سالوں کا خواب ہے۔ میرا خواب آئی اے ایس بننے کا ہے لہذا میں دوبارہ امتحان میں بیٹھنے کا منصوبہ بنا رہی ہوں۔‘‘

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST

مہاراشٹر میں سنیما ہال اور تھیٹر 22 اکتوبر سے کھولے جانے کا اعلان

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے سیکرریٹریٹ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ریاست میں موجود سنیما ہال اور تھیٹروں کو 22 اکتوبر سے کھول دیا جائے گا۔ اس دوران صحت سے متعلق اصولوں کی پاسداری لازمی ہوگی۔

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST

اقبال پریت سنگھ سہوتا کو ڈی جی پی پنجاب کے عہدے کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی

آئی پی ایس اقبال پریت سنگھ سہوتا کو آئی پی ایس دنکر گپتا کی تعطیل کی مدت تک کو ڈی جی پی پنجاب کے عہدے کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اقبال فی الحال جالندھر میں واقع پنجاب پولیس کی مسلح بٹالین کے خصوصی ڈی جی پی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST

اساتذہ اہلیت امتحان کے تمام امیدوارں کو مفت سفر کی سہولت، وزیر تعلیم راجستھان

راجستھان کے ریاستی اسکولی تعلیم کے وزیر گووند ڈوٹاسرا نے اعلان کیا ہے کہ 26 ستمبر منعقد ہونے والے راجستھان اساتذہ اہلیت امتحان (آر ای ای ٹی) کے تمام امیدواروں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کیہ اگر کوئی بھی سرکاری ملازم پیپر لیک کرنے کا نقل کرنے میں تعاون کرنے کا قصوروار پایا جائے گا تو اسے برخاست کر دیا جائے گا۔

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے پھر 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 290 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29616 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 28046 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 290 افراد کی جان چلی گئی۔ ہندوستان میں فی الحال ریکوری ریٹ 97.78 فیصد ہے۔

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Sep 2021, 9:59 AM IST