خبریں

اہم خبریں:آسام میں تشدد کے خلاف مقامی اقلیتی تنظیموں نے 12 گھنٹے بند کا کیا اعلان

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ؑآسام میں اقلیتی تنظیموں کی 12 گھنٹے کے بند کی اپیل

گوہاٹی: آسام میں تجاوزات کو ہٹانے کے دوران شہریوں کے قتل کے خلاف اقلیتی اسٹوڈنٹس یونین، جمیعت اور کچھ دیگر تنظیموں نے مشترکہ طورپر رریاست کے درانگ ضلع میں 12 گھنٹے کے بند کی اپیل کی ہے۔ وہاں حکومت کی طرف سے مقرر فوٹوگرافر سمیت پولیس اہلکاروں کو نامعلوم شخص کی بے رحمی سے پٹائی کرتے اور لاش پر کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تنظیم کی مشترکہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے ریاستی حکومت اور انتظامیہ سے ہر ایک مرنے والے کے شخص کو دس دس لاکھ روپے اور ہر ایک زخمی کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کی مانگ کی ہے۔ ریاستی حکومت نے تجاوزات مہم کے دوران پولیس اہلکاورں اور شہریوں کے مابین پرتشدد تصادم کی جوڈیشیل انکوائری کی ہدایت دی ہے جس فوٹو گرافر کی لاش پر کودتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پورے ملک میں غصہ دیکھا جارہا ہے۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

پی ایم-کیئرس فنڈ کی شفافیت کے مطالبہ پر مرکز نے کہا ’یہ سرکاری فنڈ نہیں ہے‘

مرکز کی مودی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کر بتایا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ ایک سرکاری فنڈ نہیں ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلف نامہ کے مطابق پی ایم کیئرس فنڈ میں لوگوں اور اداروں کے ذریعہ کیے گئے اپنی خوشی کے مطابق عطیے شامل ہیں اور یہ کسی بھی طرح سے مرکزی حکومت کے کاروبار یا کام کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ کسی بھی سرکاری منصوبہ یا کاروبار کا حصہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت اور ایک عوامی ٹرسٹ ہونے کے ناطے یہ ہندوستان کے سی اے جی آڈٹ کے ماتحت بھی نہیں ہے۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

گجرات میں ڈرگس کی ضبطی پر مودی حکومت کی خاموشی حیرت انگیز: چدمبرم

سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے گجرات کے مندرا بندرگاہ پر گزشتہ ہفتہ ڈرگس کی ضبطی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے۔ جمعہ کے روز انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’’3000 کلو گرام سے زیدہ ہیروئن کی ضبطی حیرت انگیز ہے، اور ہندوستان میں آزادانہ طور پر چل رہے ایک بڑے جرائم سنڈیکیٹ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔‘‘

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

دہلی: عدالتی کارروائی کے دوران گینگ وار، تین بدمعاش ہلاک

دہلی کے روہنی کورٹ میں جمعہ کو اس وقت گینگ وار دیکھنے کو ملا جب ایک کیس کی سماعت چل رہی تھی۔ خبروں کے مطابق مشہور بدمعاش جتیندر گوگی کو اس کے مخالف گروپ کے بدمعاشوں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ گینگ وار میں تین لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوکین میں دو حملہ آور کے ہلاک ہونے کی خبر مل رہی ہے۔ دراصل موقع پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو شوٹر کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ٹلّو گینگ نے جتیندر گوگی کا قتل کیا ہے۔ علاوہ ازیں بدمعاش راہل اور ایک دیگر بدمعاش کو اسپیشل سیل نے مار گرایا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ راہل کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

کرناٹک میں ایندھن قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج، تانگا چلاکر اسمبلی پہنچے پارٹی لیڈران

کرناٹک میں بڑھتی اندھن قیمتوں کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے کانگریس پارٹی کے لیڈران نے تانگا چلایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ احتجاج میں شامل قائد حزب اختلاف سدھارمیا، ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار دگیر پارٹ کے ارکان اسمبلی کے ساتھ تانگے کے ذریعے ہی اسمبلی پہنچے۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

جنتر منتر نفرت انگیز نعرے بازی کے کلیدی ملزم پریت سنگھ کی درخواست ضمانت منظور

دہلی ہائی کورٹ نے جنترمنتر پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کے معاملہ میں گرفتار شدہ کلیدی ملزم پریت سنگھ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ پریت سنگھ اگست میں ہونے والے اس احتجاج کے منتظمین میں سے ایک تھا جس میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا گیا تھا۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 300 سے زیادہ اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 32542 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 318 افراد کی جان چلی گئی۔ ہندوستان میں فی الحال تقریباً 3 لاکھ کورونا کیسز فعال ہیں۔ 32848273 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 446368 افراد نے اپنی جان گنوا دی ہے۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Sep 2021, 9:36 AM IST

,
  • ’چین پر 100-50 فیصد ٹیرف عائد کرے ناٹو ممالک‘، روس-یوکرین جنگ روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی!

  • ,
  • اسرائیلی ’پروجیکٹ نمبس‘ کے خلاف پوسٹ کرنا فلسطینی انجینئر احمد شاہرور کو پڑا مہنگا، امیزون نے کمپنی سے باہر نکالا

  • ,
  • تصویر: بشکریہ فیس بک (ادھیر رنجن چودھری)

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-13/pfl8rb2a/Rahul-with-Matuas.png?auto=format&q=35&w=1200">

    مغربی بنگال: مٹوا تو ٹھیک، لیکن یہ گوپال ’بکرا‘ کیا ہے؟... شکھا مکھرجی