خبریں

اہم خبریں: سارن میں ٹرین سے کٹ کر نوجوان کی موت

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

سارن میں ٹرین سے کٹ کر نوجوان کی موت

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ ۔ سیوان ریل سیکشن کے کوپا اور داﺅد پور اسٹیشن کے مابین بنکٹا گاﺅں کے نزدیک جمعرات کو ٹرین سے کٹ کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گوالیر سے برونی جانے والی ٹرین نمبر 04185 سے کٹ کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی عمر قریب 25 سال ہے اور اس کی فی الحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت وہاں موجود گاﺅں والوں سے کرانے کی کوشش کی، لیکن ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدرا سپتال بھیجنے کے ساتھ ہی آئندہ 72 گھنٹے تک اسے محفوظ رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پولیس سوشل میڈیا کے توسط سے متوفی نوجوان کے لاش شناخت کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

شمالی دیناج پور میں بس نہر میں گری، چھ لوگوں کی موت

رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع میں بدھ کی رات جھارکھنڈ سے لکھنؤ جارہی میکسی بس کے نہر میں گرجانے سے چھ لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی جانچ کر رہی پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ روپا ہار میں تقریباً ڈھائی بجے ہوا جب جھارکھنڈ کے پاکُڑ سے بس بارش میں قومی شاہراہ 34 پر ایک کار سے ٹکرانے کے بعد نہر میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ رائے گنج سے پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر بھیجا گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے بس کو نہر سے باہر نکالا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، جن کی حالت سنگین ہے۔ پولیس نے اس سانحہ کے بارے میں پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کو بھی اطلاع بھیج دی ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ بس ڈرائیور کا ابھی بھی پتہ نہیں چلا ہے اور وہ نشے میں تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں تقریباً 14 بچے بھی تھے۔

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

پیگاسس جاسوسی معاملہ پر قومی سلامتی کی آڑ میں پرہ نہیں ڈالا جا سکتا، سرجے والا

سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد کہ پیگاسس جاسوسی معاملہ میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ اس معاملہ پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ سرجے والا نے ٹوئٹر میں لکھا، ’’پیگاسس جاسوسی معاملہ پر قومی سلامتی کی آڑ میں پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، کیونکہ یہ اصل میں مودی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی اور رازداری پر منظم حملہ کا معاملہ ہے۔ حل صاف ہے - سپریم کورٹ کی نگرانی میں مودی حکومت کی پیگاسس معاملہ میں ملوثی کی جانچ ہو۔‘‘

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

ممبئی اور اطرف کے اسکولوں کو کھلونے کا فیصلہ دیوالی بعد لیا جائے گا، میئر کشوری پیڈنیکر

ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے آج کہا کہ ممبئی اور اطراف میں موجود اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ دیوالی کے بعد لیا جائے گا۔

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

پیگاسس جاسوسی معاملہ میں تفتیش کے لئے کمیٹی تشکیل دے گا سپریم کورٹ

چیف جسٹس این وی رمنا نے آج کہا ہے کہ پیگاسس جاسوسی معاملہ کی تفتیش کے لئے سپریم کورٹ ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے گا۔ یہ کمیٹی کیسی ہوگی اور یہ کس طرح جانچ کرے گی اس پر تفصیلی حکم اگلے ہفتہ جاری کیا جا سکتا ہے۔

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

ایک سال کے اندر 300 کروڑ کی منشیات ضبط، 300 ملزمان گرفتار، این سی بی

انسداد منشیات بیورو ممبئی زون نے ایک بیان میں کہا، ’’گزشتہ ایک سال کے دوران 300 کروڑ کی منشیات ضبط کی گئی ہے جبکہ 300 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ اس دوران 30 کلو چرس، 12 کلو ہیروئن، 350 کلو گانجا اور 25 کلو ایم ڈی ڈرگ ضبط کی گئی۔‘’

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 31923 نئے کیسز، 282 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 31990 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 282 افراد کی جان چلی گئی۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ ایک ہزار 604 کیسز فعال ہیں، یہ تعداد گزشتہ 184 دنوں میں سب سے کم ہے۔ تاحال 3 کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی ہے۔

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Sep 2021, 9:33 AM IST