جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں پولیس نے ایک مڈھ بھیڑ کے بعد نو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 100 روپئے کے کل 74ہزار 100 روپئے کی نقلی کرنسی برآمد کی ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر جونسی پور پارک کے نزدیک گھیرا بندی کر کے منگل کو نو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کی تلاشی لینے کے بعد ان کے قبضے سے 100۔100 روپئے نوٹ کے کل 75 ہزار 100 روپئے نقلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے لائسنسی ریوالور مع 05 چکر کارتوس، ایک کھوکھا 32بور، 10موبائل برآمد کیے ہیں۔
Published: 10 Nov 2021, 10:01 AM IST
باڑمیر: راجستھان کے ضلع باڑمیر میں جودھ پور قومی شاہراہ پر واقع بھنڈیا واس گاؤں میں آج بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے بس میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ ٹریلر میں سوار ایک شخص جھلس گیا جبکہ حادثے میں شدید زخمی ایک شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے کے زخمیوں کو بالتورا کے ناہٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور کچھ شدید زخمیوں کو جودھ پور بھیجا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ بس ٹریلر حادثے کے سلسلے میں انہوں نے ضلع کلکٹر باڑمیر کو راحت اور بچاؤ کاموں کے سلسلے میں ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے گا۔
Published: 10 Nov 2021, 10:01 AM IST
دیوالی کے بعد سے ہی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بلندی پر ہے۔ راجدھانی کے آسمان پر ہر جانب دھند کی چادر نظر آ رہی ہے اور ہوا کی کوالٹی لگاتار انتہائی خراب زمرے میں برقرار ہے۔
Published: 10 Nov 2021, 10:01 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 11466 نئے کسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 460 افراد کی جان چلی گئی۔ فی الحال ملک بھر میں 13968 کیسز فعال ہیں، یہ تعداد گزشتہ 264 دنوں میں سب سے کم ہے۔
Published: 10 Nov 2021, 10:01 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Nov 2021, 10:01 AM IST