سری لنکا کے خلاف جاری تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کے آخری میچ میں ہندوستان نے 91 رنوں سے جیت حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 229 رنوں کا ہدف دیا تھا، لیکن سری لنکا کی پوری ٹیم 16.4 اوور میں محض 137 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ 23-23 رن مینڈس اور دَسن شناکا نے بنائے۔ دھننجے ڈی سلوان نے 22 رن، اسالانکا نے 19 رن اور نسانکا نے 15 رن بنائے۔ باقی سبھی بلے باز پوری طرح ناکام رہے۔ ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 3 وکٹ عرشدیپ سنگھ نے 2.4 اوور میں 20 رن دے کر لیے۔ 2-2 وکٹ عمران ملک، ہاردک پانڈیا اور یجویندر چہل کو حاصل ہوئے، جبکہ ایک کوٹ اکشر پٹیل کو ملا۔ سوریہ کمار یادو کو ان کی طوفانی سنچری کے لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی-20 سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو پوری طرح درست ثابت ہوا ہے۔ مقررہ 20 اوورس میں ہندوستانی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 228 رن بنا لیے ہیں۔ یعنی سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے 229 رنوں کا ہدف ہے۔ ہندوستان کی طرف سے سوریہ کمار یادو نے ایک بار پھر طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے محض 51 گیندوں میں 9 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 112 رن بنائے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل نے 36 گیندوں پر 46 رن اور راہل ترپاٹھی نے 16 گیندوں پر 35 رن کا تعاون کیا۔ آخر میں اکشر پٹیل بھی 9 گیندوں پر تیز طرار 21 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
بی سی سی آئی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ چیتن شرما کو ایک بار پھر چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ شیو سندر داس، سبرتو بنرجی، سلل انکولا اور شری دھرن شرت کے نام پر مہر لگائی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کو سلیکٹر عہدہ کے لیے 600 سے زیادہ لوگوں کی درخواستیں ملی تھیں۔ سلیکشن کمیٹی کا انتخاب کرکٹ مشاورتی کمیٹی نے کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ چیتن شرما ایک بار پھر سے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
ممبئی کے ماہم میں واقع سینٹ مائیکل چرچ سے متصل قبرستان میں شرپسندوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی اطلاع ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہاں موجود قبروں کے اوپر بنائے گئے متعدد صلیبوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ قبرستان کی بے حرمتی سے کیتھولک برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جب کہ ممبئی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
ادکارہ تونیشا شرما موت معاملہ میں گرفتار شدہ اداکار شیزان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ملتوی کر دی گئی۔ وسائی عدالت اب اس معاملہ پر 9 جنوری کو سماعت کرے گی۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
عام آدمی پارٹی لیڈر فوجا سنگھ سراری مے پنجاب کابینہ میں اپنے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاں کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہے ہیں۔ تاہم کچھ دن پہلے ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد ہوئے تھے اور کانگریس نے ان کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں اس کے بعد ردوبدل کی جا سکتی ہے۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
اے این آئی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت کے گھٹنے کا کل ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ طبی ماہرین کی ٹیم کی نگرانی میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
عام آدمی پارٹی لیڈران اور کارکنان نے آج دہلی میں ایل جی ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ انہوں نے ایم سی ڈی کے پریزائیڈنگ آفیسر کی تقرری غیر آئینی طریقہ سے کی ہے۔ گزشتہ روز ایم سی ڈی کے میئر انتخاب میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا تھا، جس کے بعد ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ دریں اثنا، بی جے پی کی جانب سے بھی راج گھاٹ پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ عآپ نے میئر انتخاب کی ووٹنگ سے قبل غنڈہ گردی کی۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی سردی کے درمیان شدید دھند کی وجہ سے متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ ٹرینوں کے تاخیر سے چلنے کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں، جبکہ انہیں اسٹیشن لینے کے لئے پہنچنے والے لوگوں کا انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jan 2023, 11:21 AM IST