
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے ذریعہ کل ایک قومی پارٹی کے اعلان سے قبل جے ڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی آج اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ حیدر آباد پہنچے۔ ٹی آر ایس لیڈر اور تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راماراؤ نے ان کا استقبال کیا۔
یورپی یونین پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے تمام ممالک میں سال 2024 کے اواخر تک وہیں موبائل فون، کیمرے اور ٹیبلٹ فروخت کئے جائیں گے، جو یو سی بی ٹائپ-سی پورٹ سے آراستہ ہوں گے۔
بمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر انیل دیشمکھ کی ضمانت کے سلسلہ میں حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ دراصل، بمبئی ہائی کورٹ کی جانب سے دیشمکھ کی درخواست ضمانت منظور کئے جانے کے بعد ای ڈی نے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ کو جب اس کی اطلاع دی گئی، وہاں کے ججس نے 13 اکتوبر تک حکم امتناعی جار کر دیا۔
بمبئی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر انیل دیشمکھ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر دی گئی ہے۔
ملائم سنگھ یادو کی حالت لگاتار نازک بنی ہوئی ہے اور ان کا علاج گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ میدانتا استپال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’سابق وزیر اعلیٰ یوپی اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو کی حالات ہنوز نازک ہے اور ہو فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ متعلق ماہرین کی ٹیم کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔‘‘
شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی عدالتی تحویل میں 10 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ان کی درخواست ضمانت پر بھی اسی دن یعنی 10 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف 1968 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 34598 کیسز فعال ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Oct 2022, 9:46 AM IST