
اتر پردیش کے کانپور میں جمعہ کی نماز کے بعد بازار بند کرنے کو لے کر ہوئے فرقہ وارانہ تصادم معاملہ میں یوگی حکومت سخت رخ اختیار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ پولیس نے تشدد معاملہ میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمین پر گینگسٹر ایکٹ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی ملکیتوں پر بلڈوزر چلانے کی بات کہی جا رہی ہے۔
کشمیر میں جاری ٹارگیٹ کلنگ سے پیدا حالات پر وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نارتھ بلاک میں منعقد اعلیٰ سطحی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ میں فوجی سربراہ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، این ایس اے اجیت ڈوبھال اور ڈیفنس ایجنسی کے دیگر اعلیٰ افسران شامل ہوئے۔
مرکزی وزیر وی مرلیدھرن نے کہا ’’ضمنی انتخاب کا نتیجہ کیرالہ حکومت کے لیے ایک پیغام ہے کہ لوگ ترقی کے نام پر کیے گئے ان کے اقدامات کے خلاف ہیں۔ سلور لائن پروجیکٹ کو انتخابی ایجنڈا بنائے جانے کے باوجود انہیں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ کو اب سلور لائن پروجیکٹ کی تجویز کو ترک کرنا چاہئے۔‘‘
دھو موسی والا کے قتل پر بات کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’میرا خیال ہےھ کہ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ سدھو موسی والا کا قتل ہوا، جو بےحد افسوس کی بات ہے۔ اس کے لئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ مجرموں کو پرکڑ کر کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔‘‘
وادی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے سلسلہ کے درمیان کشمیر کے ایل جی منوج سنہا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سلامتی کے تعلق سے اعلیٰ عہدیداران کا اجلاس طلب کیا ہے۔
گزشتہ روز کانگریس صدر سونیا گاندھی کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد آج پرینکا گاندھی بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ پرینکا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ‘’میں ہلکی علامات کے ساتھ کووڈ 19 پازیٹو پائی گئی ہوں۔ تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ میرے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے درخواست ہے کہ تمام ضروری احتیاطی اقدام اٹھائیں۔‘‘
ہندوستان میں کورونا کا خطرہ پھر منڈلا رہا اور کئی ریاستوں میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار سے زیادہ (4041) کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 2363 افراد نے شفایابی حاصل کی جبکہ 10 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21177 ہو گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Jun 2022, 10:00 AM IST