
سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے جمعہ کے روز کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ لوک سبھا انتخاب 2024 کی تیاریوں کو لے کر تبادلہ خیال ہوا ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات کے دوران شرد یادو کے ساتھ ان کی بیٹی سبھاسنی بھی موجود تھیں۔
ایک وکیل نے متھرا کی عدالت میں ایک نئی عرضی دائر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آگرہ قلعے میں دیوان خاص کے قریب واقع بیگم صاحبہ کی مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے ایک دیوتا کی مورتی دفن ہے۔ انہوں نے استعدا کی کہ مسجد کا سروے کیا جائے اور مورتی کو وہاں سے نکالا جائے۔ اس عرضی پر عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت سے انکار کر دیا ہے کہ عرضی گزار اس تعلق سے مدعا علیہ یعنی حکومت کو مجموعہ ضابطہ دیوانی کے حکم 80 کے تحت نوٹس ارسال کرے۔
کرناٹک کے رکن اسمبلی ایشورپا نے کہا ہے کہ 36 ہزار مندروں کو توڑ کر مسجدیں بنائی گئیں۔ انہیں کہی اور مسجد تعمیر کر کے نماز ادا کرنے گیں لیکن ہم مندر کے اوپر مسجد نہیں بنانے دیں گے۔ ہندو ان تمام 36 ہزار مندروں کو قانون طور پر دوبارہ حاصل کریں گے۔‘‘ خیال رہے کہ ایشورپا کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ہیں
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج شام 4 بجے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کریں گے۔
جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے صورہ علاقہ میں ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اے کے 47 رائفل برآمد کی ہے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت پارٹی قائدین نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر قومی راجدھانی دہلی میں واقع ان کی آخری آرام گاہ ’شانتی ون‘ پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 May 2022, 8:14 AM IST