خبریں

اہم خبریں LIVE: بھارت جوڑو یاترا کے دوران 4 بچوں نے اپنی ’گلک‘ کے پیسے راہل گاندھی کو دیے، دیکھیں ویڈیو

بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر 

بھارت جوڑو یاترا کے دوران 4 بچوں نے اپنی ’گلک‘ کے پیسے راہل گاندھی کو دیے

بھارت جوڑو یاترا کامیابی کے ساتھ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں یہ یاترا اس وقت مدھیہ پردیش میں ہے۔ آج یاترا کے دوران ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا جو جذبات سے بھرا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چار بچوں نے اپنی ’گلک‘ کے پیسے یاترا میں تعاون کے لیے راہل گاندھی کو دے دیے۔ نیچے پیش ہے ایک بچہ کے ذریعہ اپنی گلک راہل گاندھی کو سونپتے ہوئے ویڈیو۔

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

کانپور میں جشن کے دوران ہوئی فائرنگ سے باؤنسر کی موت، بی جے پی لیڈر گرفتار

رام جی گپتا نام کے ایک بی جے پی لیڈر کو مبینہ طور پر اپنی لائسنسی ڈبل بیرل بندوق سے گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گولی ایک باؤنسر کو جا لگی تھی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ واقعہ جمعہ کی شب کانپور کے ریل بازار علاقے کا ہے جہاں ایک شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

بی جے پی نے ہمیشہ غریبوں، دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف کام کیا، سدھارمیا 

کرناتک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سدھارمیا نے بنگلورو میں کہا ’’بی جے پی نے غریبوں اور پسماندگان کے لئے کیا کیا؟ ریزرویشن، اقلیتوں کی مخافت کی، منڈل کمیشن اور ہر چیز کی مخالفت کی۔ بی جے پی نے کبھی سماجی انصاف کے حق میں کام نہیں کیا، نہ اب اور نہ پہلے کبھی۔‘‘

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

اگر ہندوستان ایشیا کپ کے لئے آیا، تو پاکستان بھی 2023 ورلڈ کپ کے لئے نہیں جائے گا، پی سی بی سربراہ 

پی ایس ایل وی-سی54 نے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے ٹیک آف کیا

اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگینازیشن) کے نئے پی ایس ایل وی-سی54 / ای او ایس-06 مشن نے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے ٹیک آف کر لیا ہے۔ اس مشن کے ساتھ اوشنسیٹ-3 اور بھوٹان کے ایک سیٹلائٹ سمیت 8 نینو سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے گئے۔

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

وزیر اعظم مودی نے ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو یوم دستور کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’آج 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کی برسی ہے۔ 14 سال پہلے جب ہندوستان اپنے آئین اور اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، اسی دن انسانیت کے دشمنوں نے ہندوستان پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ کیا۔ میں ممبئی دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

انڈونیشیا میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہوئی

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں حالیہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہو گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ سہاریانتو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 310 افراد ہلاک اور 24 لاپتہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا میں مغربی جاوا کی سیانجرریجنسی میں پیر کو 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ میڈیا نے جمعرات کو اس آفت میں 271 ہلاکتوں کو دعویٰ کیاتھا۔ یہ تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی لاشیں تلاش کر رہی ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے 2300 سے زائد مکانات مکمل طور پر یا بری طرح تباہ ہو گئے تھے۔

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Nov 2022, 10:14 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو