
ہریانہ کے نوح کے تاوڈو (میوات) علاقے میں کانکنی مافیا کے ذریعہ ڈی ایس پی سریندر سنگھ کو ڈمپر سے کچل کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ میوات پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد ککر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوپور شرما کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ اگلی سماعت تک نوپور کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہ کی جائے۔ سپریم کورٹ نے مدعا علیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لئے 10 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔
سپریم کورٹ میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی تازہ عرضی پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ توہین رسالتؐ کی مختلف مقدمات کا سامنا کر رہی نوپور شرما نے ملک بھر میں درج تمام مقدمات کو ایک ساتھ لسٹ کرنے اور ممکنہ گرفتاری پر اسٹے آردر جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
نائب صدر عہدے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے آج پارلیمنٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔ اس دوران کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے، این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور حزب اختلاف کے دیگر لیڈران موجود رہے۔
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور کانگریس پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ احاطہ میں مختلف مسائل کو لے کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی بھی احتجاج میں شامل رہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے 15528 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 16113 افراد نے شفایابی حاصل کی اور 25 مریضوں کی جان چلی گئی۔ فی الحال ملک بھر میں کورونا کے 143654 کیسز فعال ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Jul 2022, 9:52 AM IST