خبریں

اہم خبریں LIVE: ’ہم سب ایک رہیں گے تو کامیاب ہوں گے‘، نتیش کے اپوزیشن لیڈران سے ملاقات پر تیجسوی کا رد عمل

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

’ہم سب ایک رہیں گے تو کامیاب ہوں گے‘، نتیش کے اپوزیشن لیڈران سے ملاقات پر تیجسوی کا رد عمل

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار لگاتار اپوزیشن لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کر ایک مضبوط محاذ تیار کیا جائے۔ اس سلسلے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’یہ (نتیش کمار کی اپوزیشن لیڈران سے ملاقات) اچھی پیش رفت ہے۔ ہم سب ایک رہیں گے تو کامیاب ہوں گے۔‘‘

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

برطانوی ملکہ الزبتھ کے عزاز امیں ہندوستان میں ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان، سر نگوں رہے گا قومی پرچم

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے احترام میں ملک میں اتوار کو سرکاری سوگ منایا جائے گا اور اس دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ہے اس لئے حکومت نے ان کے احترام میں ملک بھر میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک بھر کی تمام عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

اشیا کپ میچ دوران الجھنے پر پاکستانی کرکٹر آصف علی اور افغان کرکٹر فرید احمد پر جرمانہ

آئی سی سی نے ایشیا کپ میچ کے دوران ایک دوسرے سے الجھنے والے پاکستانی کرکٹر آصف علی اور افغان کرکٹر فرید احمد کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کے لیول-1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔ دنوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کے 25 فیصد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

صدر دروپدی مرمو نے کی ’ٹی بی مکت بھارت ابھیان‘ کی شروعات

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ’پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان‘ کی شروعات کی۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

دہلی میں زیر تعمیر عمارت منہدم، 5 افراد زخمی

قومی دارالحکومت کے آزاد مارکیٹ علاقے میں جمعہ کو ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائر سروس کے مطابق شیش محل کے قریب ملبہ تلے چھ سے سات افراد دبے ہو سکتے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو اس سلسلے میں صبح 8.30 بجے اطلاع ملی جس کے بعد چار فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ عمارت چار منزلہ ہے اور اس وقت کوئی نہیں رہتا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ملبہ سے نکال کر انہیں اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

امتحان میں نقل روکنے کے لئے انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

ریاست سطحی اور مرکزی کے زیر انتظام تقابلی امتحانات میں نقل روکنے کے لئے انٹر نیٹ بند کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکز کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ یہ عرضی لیگل سروسز سے متعلق تنظیم سافٹویئر فریڈم لا سینٹر کی جانب سے دادخل کی گئی ہے۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

ملکہ الزبتھ کے انتقال پر دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن پر پرچم سر نگوں کیا گیا

نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن پر لگے پرچم (یونین جیک) کو ملکہ الزبتھ ثانی کے انقال پر ان کے اعزاز میں سر نگوں کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایلکس ایلز نے کہا ’’ملکہ معظمہ نے خدمت اور مستقل مزاجی کی زندگی بسر کی اور عزت و احترام اور پیار حاصل کیا۔ اس اداس دن مجھے یاد آ رہا کہ انہوں نے میرے ملک اور دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کو کیا دیا۔‘‘

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

سونالی پھوگاٹ سے متعلق کرلیز ریستراں انہدام کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، حکم امتناعی جاری

سونالی پھوگاٹ کی موت سے متعلق گوا کے کرلیز ریستراں کے خلاف گوا کوسٹل زون منیجمنٹ کی انہدامی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے خلاف ریستراں کی طرف سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ میں حکم امتناعی (اسٹے آرڈر) جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گوا حکومت نے جمعہ کی صبح اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں اس ریستراں کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کر دی تھی۔ اس ریستراں کو کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 6093 نئے کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6093 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 49636 کیسز فعال ہیں۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

ملکہ الزبتھ کے انتقال پر برطانیہ میں 10 روزہ سوگ، بکنگھم محل کے باہر لوگوں کا ہجوم 

ملکہ الزبتھ ثانی کے انتقال کے بعد برطانیہ میں آج سے سرکاری سوگ منایا جائے گا۔ ریاستی سوگ 10 سے 12 دن تک جاری رہے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک ملکہ کی تدفین مکمل نہیں ہو جاتی، ریاست میں سوگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دریں اثنا، بکنگھم محل کے باہر لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا ہے۔

ریاستی سوگ کے دوران تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کر دیا جائے گا اور آخری رسومات تک وہ اسی حالت میں رہے گا۔ دریں اثنا، سرکاری کاروبار معطل رہے گا اور انتہائی اہم چیزوں کے علاوہ وزرا کے دورے، انٹرویوز، پریس کانفرنس وغیرہ بھی بند رہیں گی۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Sep 2022, 9:35 AM IST