نئی دہلی: لوک سبھا میں آن لائن گیم پب جی ، بلیو وہیل اور دیگر کمپیوٹر گیمز کو بچوں کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس کے وسنت کمار نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پب جي، بلیو وہیل اور دیگر کو آن لائن کمپیوٹر گیمز بچوں کے لئے مہلک ہیں تو ان پر پابندی عائد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے چھوٹے بچوں کا ذہن متاثر ہو رہا ہے اور وہ جارح بنتے جا رہے ہیں اور ان کی ذہنی سوچ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔
انہوں نے موبائل اور کمپیوٹر پر ان کھیلوں کو 'تباہ کن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان پر پابندی لگانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کیونکہ نوجوانوں پر ان کھیلوں سے منفی اثر پڑ رہا ہے۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
ایس پی جی ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو گیا ہے۔ کانگریس پارتی نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ یہ بل لوک سبھا سے پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ بل کے پاس ہونے کے بعد اب صرف وزیر اعظم اور ان کے گھر والوں کو ہی ایس پی جی سیکورٹی دی جائے گی۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل پرکاش گجبھیے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھیما کوریگاؤں تشدد معاملہ میں دلتوں کے خلاف جو بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں، انھیں ختم کیا جائے۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
منگل کے روز جموں و کشمیر پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولس کا الزام ہے کہ یہ چاروں بارہمولہ میں کچھ دکانوں کو نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ایس ایس پی عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ’’گرفتار ملزمین کی شناخت معروف، عادل، بلال اور سمیر کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے مالک اپنا ہول سیل دکان رکھتے ہیں اور دکانوں کو نذر آتش کر کے وہ ان کا کاروبار بڑھانا چاہتے تھے۔‘‘
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
اتر پردیش کے متھرا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے لوک سبھا میں کہا کہ میرے انتخابی حلقہ میں کئی مقامات پر اسکول کھلے میں چل رہے ہیں۔ گاؤوں میں بچے معیاری تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اسکولی تعلیم میں نافذ کیا جانا چاہیے۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں پیاز کی آسمانی چھوتی قیمتوں کے خلاف منگل کو لوگوں نے یہاں کی سب سے بری منڈی وشیشر گنج میں کپور سے پیاز کی آرتی اتار کر انوکھا احتجاج کیا۔
سماجی تنظیم ’صبح بنارس کلب‘ کی جانب سے منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مکیش جیسوال نے کہا کہ یہاں پیاز کی قیمت آسان چھورہی ہے۔ 105 سے 110 روپئے فی کلو کی شرح سے پیاز فروخت ہورہا ہے۔ اس وجہ سے عام لوگوں کی تھالی سے یہ غائب ہوگیا ہے۔ پیاز نے لوگوں کی رسوئی کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔
انہوں نے مہنگائی کے لئے بچولیوں کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے تاکہ پیاز کی قیمتوں میں گراوٹ آئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اسٹال لگا کر مناسب قیمت پر عام شہریوں کو پیاز دسیتاب کرانے کا مطالبہ کیا۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
متھرا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے حیدر آباد میں ویٹرنیرین ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملہ کو لے کر آج اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’خواتین کے ساتھ اس طرح کے ظلم کی خبریں اب ہمیں روزانہ سننے کو مل رہی ہیں۔ خواتین کا استحصال ہو رہا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ قصورواروں کو پکڑ کر ہمیشہ کے لیے جیل میں ڈال دیا جانا چاہیے۔ ایک بار جب وہ جیل چلے جائیں تو انھیں بالکل بھی آزاد نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
لوک سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جی ڈی پی کو لے کر جو باتیں کہی گئیں اسے لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’جی ڈی پی نمبر بے معنی ہے، نجی ٹیکس میں کٹوتی کی جائے گی، درآمدگی ٹیکس بڑھے گا۔ یہ بی جے پی کے اصلاحات کے متعلق نظریات ہیں۔ بھگوان ہندوستان کی معیشت کو بچائے۔‘‘
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
کرناٹک کے کلبرگی میں سولیپیتھ تھانہ علاقہ میں 9 سال کی بچی سے عصمت دری کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا ہے۔ کلبرگی کے ایس پی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیس درج کر کے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
چندریان-2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ چاند پر گرا ہوا نظر آ گیا ہے۔ ناسا نے ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی ہے کہ اس کے لونر ریکنیسنس آربیر نے چاند کی سطح پر چندریان-2 کے وکرم لینڈر کو ڈھونڈ لیا ہے۔ ناسا کے مطابق چندریان-2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ اس کے کریش سائٹ سے 750 میٹر دور ملا۔ ملبہ کے تین سب سے بڑے ٹکڑے 2x2 پکسل کے ہیں۔ ناسا نے رات تقریباً 1.30 بجے وکرم لینڈر کے امپیکٹ سائٹ کی تصویر جاری کی اور بتایا کہ اس کے آربیٹر کو وکرم لینڈر کے تین ٹکڑے ملے ہیں۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Dec 2019, 8:38 AM IST