خبریں

اہم خبر: کشمیر معاملے پر ہمیں تیسرے فریق کی مداخلت قطعی منظور نہیں... وزارت خارجہ

مغربی بنگال کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور رائٹر سوپن داس گپتا کے خلاف کولکاتا میں وکٹوریا میموریل کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہم پھر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر معاملے پر تیسرے فریق کی مداخلت منظور نہیں: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جموں و کشمیر ایشو پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پھر سے کشمیر کا ایشو اٹھا رہے ہیں۔ کشمیر پر ہمارا اسٹینڈ صاف ہے۔ ہم پھر سے واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں کسی بھی تیسرے فریق کو دخل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔“

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

ہم مہاراشٹر میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت جاری رکھیں گے: اشوک چوہان

مہاراشٹر حکومت میں وزیر اشوک چوہان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ”جیسا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ طے کیا گیا تھا، ہم سی اے اے یا این آر سی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ہماری یہ مخالفت مہاراشٹر میں جاری رہے گی۔ جہاں تک این پی آر کا سوال ہے، تو اس پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ فیصلہ لیا جائے گا۔“

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

وارانسی: شہریت قانون کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہی خواتین کو پولس نے کیا گرفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی واقع بینیا باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بڑی تعداد میں خواتین پرامن مظاہرہ کر رہی تھیں، لیکن اچانک پولس نے وہاں پہنچ کر کئی خاتون مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اس گرفتاری کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ لوگ اس بات سے کافی ناراض ہیں کہ جب خواتین پرامن انداز میں مظاہرہ کر رہی تھیں تو انھیں کیوں گرفتار کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خواتین جمعرات کے روز بینیا باغ کے گاندھی چوراہے پر جمع ہوئی تھیں اور سی اے اے و این آر سی کی مخالفت کر رہی تھیں۔

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

اتر پردیش: بریلی میں پولیس ٹیم کو ٹرک نے روندا، داروغہ کی موت، 2 سپاہی زخمی

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں چیکنگ کے دوران کھڑی پولیس جیپ پر ایک تیز رفتار ٹرک کے ٹکر مار دینے سے ایک داروغہ کی موت ہوگئی جب کہ دو سپاہی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی شیلیندر پانڈے نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کی دیر رات بتھری چین پور تھانے کے داروغہ رندھیر سنگھ تاہا تاج پور چوراہے پر چیکنگ کررہے تھے۔انہوں نے ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں کچھ نشیلی اشیاء ملی۔انہوں نے کار سوار دونوں افراد کو تھانے چلنے کو کہا۔داروغہ نے اپنی جیپ میں بٹھا کر تھانے کے لئے روانہ ہی ہونے والے تھے کہ شاہجہاں پور کی جانب سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے جیپ کو ٹرک ماردی اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔

اس حادثے میں داروغہ رندھیر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو سپاہی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے دیر رات ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

(یو این آئی)

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

مہاراشٹر نو نرمان سینا کا نیا جھنڈا لانچ

ممبئی میں آج راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا ایک انتہائی اہم میٹنگ کر رہی ہے اور اس سے قبل پارٹی کا نیا پرچم منظر عام پر آ گیا ہے۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے اس پرچم میں بھگوا رنگ کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم این ایس آئندہ دنوں میں بھگوا سیاست پر زور دے سکتی ہے۔

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

کسانوں کے مسائل کو سمجھیں، وہ بھکاری نہیں ہیں: نانا پاٹیکر

اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”کسانوں کو صرف قرض معافی کی ضرورت نہیں ہے، انھیں جذباتی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کے مسائل کو سمجھانا جانا بہت ضروری ہے، وہ بھکار نہیں ہیں۔“

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

سنجیو بالیان نے جے این یو اور جامعہ کے طلباء کو سبق سکھانے کی دی دھمکی

اتر پردیش کے میرٹھ میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں بی جے پی کی جانب سے منعقد ریلی میں مرکزی وزیر سنجیو بالیان جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جے این یو کے طلبا کو دھمکی دی۔ سنجیو بالیان نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ جامعہ اور جے این یو میں مغربی اتر پردیش کے لووں کو 10 فیصد ریزرویشن دلوا دیں تو ہندوستان کے خلاف میں نعرہ لگانے والوں کا علاج کر دیا جائے گا۔ جس وقت سنجیو بالیان یہ بیان دے رہے تھے اس وقت اسٹیج پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ کئی دیگر مرکزی وزراء بھی موجود تھے۔

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

کیرالہ: کنور میں پولس پوسٹ پر بم پھینکے کے الزام میں آر ایس ایس کارکن گرفتار

کیرالہ کے کنور میں پولس پوسٹ پر بم پھینکنے کے الزام میں پولس نے آر ایس ایس کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے آر ایس ایس کارکن کی گرفتاری ہوئی ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

کولکاتا: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف لوگوں نے کیا مظاہرہ

مغربی بنگال کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور رائٹر سوپن داس گپتا کے خلاف کولکاتا میں وکٹوریا میموریل کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سوپن داس گپتا بدھ کے روز وکٹوریا لٹریری میٹ میں حصہ لینے کے لیے وکٹوریا میموریل ہال میں موجود تھے جب یہ مظاہرہ ہوا۔

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jan 2020, 8:38 AM IST