خبریں

اہم خبریں: جامعہ پہنچے انوراگ کشیپ، مظاہرین سے کیا یکجہتی کا اظہار

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو نربھیا عصمت دری معاملہ میں ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی عرضی پر سماعت 17 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جامعہ پہنچے انوراگ کشیپ، مظاہرین سے کیا یکجہتی کا اظہار

بالی ووڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیپ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے کے لئے جامعہ پہنچ گئے ہیں۔ یہاں انہوں نے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’آپ اس طرح کی حکومت کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں جو اپنے لوگوں سے ساتھ الگ سے ڈیل کر رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’میں پہلی بار جامعہ آیا ہوں۔ پہلے تو ایسا لگتا تھا کہ ہم فوت ہوگئے ہیں لیکن یہاں آنے کے بعد لگا کہ ہم زندہ ہیں۔ ایک تحریک دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم زندہ ہیں۔ میرے نزدیک یہ تحریک جامعہ سے شروع ہوئی۔ یہ لڑائی بہت لمبی ہے۔ کل کا پرسوں میں یا انتخابات کے ساتھ یہ ختم نہیں ہوگی۔‘‘

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

دہلی: منیش سسودیا کے او ایس ڈی 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منیش سسودیا کے او ایس ڈی رہے گوپال کرشن مادھو کو 14 دنوں کی عدالت حراست میں بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ انھیں گزشتہ دنوں 2 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

نربھیا معاملہ کی سماعت کے دوران جسٹس بھانومتی ہوئیں بیہوش!

نربھیا کیس میں سماعت کے دوران جسٹس بھانومتی اچانک بیہوش ہو گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انھیں بخار تھا اور دوا لے کر سماعت کر رہی تھیں۔ دراصل ونے کمار کی عرضی خارج ہونے کا حکم پڑھنے کے بعد وہ نربھیا کیس میں قصورواروں کی الگ الگ پھانسی دینے کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت کر رہی تھیں۔ عدالت میں موجود دوسری خاتون اسٹاف کی مدد سے انھیں چیمبر میں لایا گیا۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

گجرات: اسکول کی 68 طالبات کے کپڑے اتار کر پرنسپل نے کی جانچ

پی ایم مودی کے گجرات واقع بھُج میں ایک حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ’شری سہجانند گرلس انسٹی ٹیوٹ‘ کی پرنسپل نے یہ جاننے کے لیے کہ سینیٹری پیڈ کس نے پھینکا، 68 طالبات کے کپڑے اتار کر ان کی جانچ کی۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

سی اے اے-این آر سی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو بھیجا نوٹس

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز کی مودی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی اس سے جڑے سبھی زیر التوا معاملوں پر بھی مرکز سے جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ مذکورہ قوانین کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضی جمعیۃ علماء ہند نے داخل کی تھی۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

ڈاکٹر کفیل خان پر یو پی پولس نے لگایا این ایس اے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں اب تک جیل میں بند گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان پر یوگی حکومت نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ یو پی پولس اور انتظامیہ نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف قومی سیکورٹی قانون یعنی این ایس اے کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر کفیل خان ضمانت پر جیل سے باہر آنے والے تھے، لیکن ان پر این ایس اے لگائے جانے کے بعد مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

پلوامہ حملہ کا ایک سال مکمل ہونے پر این سی پی لیڈر نواب ملک نے مرکز کی مودی حکومت سے ایک سوال پوچھا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پلوامہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہو گئے۔ آج تک یہ پتہ لگانے کے لیے کوئی جانچ نہیں کی گئی کہ آر ڈی ایکس آخر کہاں سے آیا اور گاڑی جائے وقوع پر کیسے پہنچی؟ گاڑی کا ڈرائیور جیل میں تھا، وہ باہر کیسے آیا؟ جانچ ہونی چاہیے کیونکہ لوگ سچائی جاننا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

راہل گاندھی نے پلوامہ کے شہیدوں کو کیا یاد، پی ایم مودی پر اٹھائے سوال

ایک سال قبل پلوامہ حملے میں شہید ہوئے 40 سی آر پی ایف جوانوں کو یاد کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ایم مودی سے راہل گاندھی نے تین سوال پوچھے ہیں اور کہا ہے کہ اس حملے سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا؟َ دوسرا سوال راہل گاندھی نے پوچھا ہے کہ حملہ سے متعلق جانچ کا حاصل کیا ہوا؟ راہل گاندھی کا تیسرا اور آخری سوال یہ تھا کہ بی جے پی حکومت میں سیکورٹی کی خامیوں سے متعلق ذمہ دار کون ہے جس کی وجہ سے یہ حملہ ممکن ہو سکا؟

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

نربھیا کے قصوروار ونے شرما کی عرضی پر آج سپریم کورٹ سنائے گا فیصلہ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو نربھیا واقعہ کے چار قصورواروں میں سے ایک ونے شرما کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ اس عرضی میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ اس کی رحم کی عرضی کو نامنظور کیے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس اشوک بھوشن اور اے ایس بوپنا کے ساتھ جسٹس آر بانومتی کی صدارت والی بنچ اس پر آج فیصلہ سنائے گی۔

دوسری طرف دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو نربھیا عصمت دری معاملہ میں ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی عرضی پر سماعت 17 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے مانا کہ قصوروار اپنے قانونی حقوق کا استعمال کرنے کے حقدار ہیں اور ان کے بنیادی اختیارات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Feb 2020, 9:11 AM IST