
دہلی میں آج بھاری بارش ہوئی جس کے بعد متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دریں اثنا، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ٹرمینل 3) بھر پانی سے گھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں رات کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ شدید سے شدید تر بارش ہو سکتی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 32198 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 308 مریضوں کی جان چلی گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Sep 2021, 9:51 AM IST