خبریں

اہم خبریں: امولیہ کی پولس ریمانڈ دس دن بڑھا دی گئی

شمال مشرقی دہلی میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران مارے گئے کانسٹیبل کے گھر والے راجستھان کے سیکر میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ دیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امولیہ کی پولس ریمانڈ دس دن بڑھا دی گئی

بنگلورو: کرناٹک میں بنگلورو کی ایک عدالت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی کی ریلی میں پاکستان حامی نعرے لگانے والی امولیہ لیونا کی پولس ریمانڈ 10 دن بڑھادی گئی۔

پانچویں اڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے اس کی پولس حراست 10 دن کے لئے بڑھادی گئی۔ خصوصی جانچ ٹیم نےاسے 14 دنوںکےلئے ریمانڈ پر لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی چار دن سےزیادہ عدالتی حراست میں رہ چکی ہے۔

پولس نے اس کی پیشی کے دوران عدالت کے احاطے میں تشدد کے خدشات کے پیش نظر اسے مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر پیش کیا۔
واضح رہے کہ امولیہ نے20 فروری کو بنگلورو میں مسٹر اویسی کی ریلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے جس کے فورا بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اسے اسی دن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

امت شاہ اپنے عہدے کے فرائض کو انجام دینے میں ناکام، پرینکا گاندھی

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ہم امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر جانا چاہتے تھے لیکن ہمیں روک دیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارا شہر جل رہا ہے۔ لوگ یہاں روزی روٹی کے لئے آگے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ یہاں نظم و نسق کی صورت حال نہ بگڑے۔‘‘

پرینکا نے کہا، ’’ہم یہاں امت شاہ کے استعفی کے مطالبہ پر جمع ہوئے ہیں کیوں کہ وہ اپنے فرائض کو انجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت امن کا قیام کرے اور ضرورت مندگان کی مدد کرے۔‘‘

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

دہلی تشدد کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈروں نے نکالا ’شانتی مارچ‘، پرینکا گاندھی بھی موجود

دہلی میں گزشت دو دنوں سے جاری تشدد کے پیش نظر کانگریس نے آج دہلی میں ’شانتی مارچ‘ نکالا ہے۔ اس مارچ میں کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔ پرینکا گاندھی، سشمتا دیو، کے سی وینو گوپال جیسے لیڈران دہلی تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے شانتی مارچ میں شامل ہوئے اور اس طرح کے واقعات پر جلد از جلد قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس دفتر سے نکل کر یہ شانتی مارچ گاندھی اسمرتی کے پاس پہنچ کر اختتام کو پہنچے گا۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

شیئر مارکیٹ آج پھر رہا زوال پذیر، سنسیکس تقریباً 400 پوائنٹ نیچے

آج ایک بار پھر شیئر بازار میں زبردست گراوٹ کا دور دیکھنے کو ملا۔ سنسیکس جہاں 392.24 پوائنٹ نیچے گر گیا وہیں نفٹی 119.40 پوائنٹ نیچے گرا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ہندوستان دورہ ختم ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ میں گراوٹ یہ بھی ظاہر کر رہا ہے کہ یہ دورہ شیئر ہولڈرس کے لیے مفید ثابت نہیں ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس دن ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ شروع ہوا تھا اس دن بھی شیئر مارکیٹ بری طرح گرا تھا۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

بی جے پی لیڈران نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں: پینارائی وجین

دہلی تشدد پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے کہا کہ ’’نفرت کی ایک سرگرم مہم چل رہی ہے۔ یہ فکر کی بات ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے نفرت پھیلانے اور اکسانے کا کام کیا ہے۔‘‘

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

دہلی میں پانچ آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ

دہلی میں حالات ہنوز کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور پولس کے ذریعہ سیکورٹی انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ اس درمیان دہلی میں موجود پانچ آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق روہنی کے ایڈیشنل کمشنر آف پولس ایس ڈی مشرا کو ٹریفک کا پولس کمشنر بنایا گیا ہے، ڈی سی پی (ای او ڈبلیو) پی مشرا کو روہنی کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے، آئی جی ائیر پورٹ کے ڈی سی پی ایس بھاٹیا کو سنٹرل ڈسٹرکٹ کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے اور سی پی کمشنر آف پولس کے اسٹاف آفیسر راجیو رنجن کو آئی جی آئی ائیر پورٹ کا ڈپٹی کمشنر آف پولس بنایا گیا ہے۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

دہلی: چاند باغ علاقہ سے خفیہ محکمہ کے افسر انکت شرما کی لاش برآمد

شمال مشرقی دہلی کے چاند باغ علاقہ میں خفیہ بیورو افسر انکت شرما کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو قبضے میں لے کر پولس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں فی الحال کوئی تفصیل حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

دہلی کی موجودہ حالت کے لیے وزیر داخلہ ذمہ دار، امت شاہ استعفیٰ دیں: سونیا گاندھی

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی صدر سونیا گاندھی نے پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی کی موجودہ حالت کو لے کر میں متفکر ہوں۔ بی جے پی لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔ اس کے لیے وزیر داخلہ ذمہ دار ہیں۔ امت شاہ کو اس کی ذمہ داری قبول کر کے استعفیٰ دینا چاہیے۔‘‘

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

پی ایس اے کے تحت محبوبہ مفتی کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو جاری کیا نوٹس

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعظم محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے ذریعہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کے تحت ماں کی نظربندی کو چیلنج دینے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

سپریم کورٹ میں شاہین باغ معاملہ پر سماعت 23 مارچ تک ملتوی

شاہین باغ سڑک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین کو ہٹانے سے متعلق عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی لیکن عدالت عظمیٰ نے کارروائی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسے 23 مارچ تک ملتوی کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے کہا کہ اس وقت جیسے حالات ہیں، اس میں متعلقہ عرضی پر سماعت کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے آئندہ سماعت 23 مارچ کو ہوگی۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

شمال مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگایا جائے: اروند کیجریوال

شمال مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کرفیو لگانے اور فوج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں پوری طرح سے لوگوں کے رابطہ میں رہا ہوں۔ حالات فکر انگیز ہیں۔ پولس اپنی سبھی کوششوں کے باوجود حالات کو قابو میں کرنے اور اعتماد بڑھانے میں ناکام ہے۔ باقی متاثرہ علاقوں میں فوراً کرفیو لگایا جائے اور فوج کو طلب کیا جائے۔ میں وزیر داخلہ کو اس سلسلے میں لکھ رہا ہوں۔‘‘

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

کانسٹیبل رتن لال کے اہل خانہ راجستھان میں دھرنا پر بیٹھے، کہا ’دیا جائے شہید کا درجہ‘

شمال مشرقی دہلی میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران مارے گئے کانسٹیبل کے گھر والے راجستھان کے سیکر میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ رتن لال کا آبائی گھر سدینسر ہے جو کہ سیکر میں پڑتا ہے۔ اسی جگہ پر رتن لال کے اہل خانہ دھرنے پر بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ کچھ مقامی لوگ بھی ہیں۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Feb 2020, 10:11 AM IST