عام آدمی پارٹی (عآپ) نے یو پی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں ریاست میں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے یو پی میں عآپ حکومت قائم ہونے پر مفت بجلی دینے کی بات کی ہے جس کو لے کر مرکزی وزیر ایس پی سنگھل بگھیل کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’عام آدمی پارٹی حکومت کی خوشبو یو پی گیٹ تک نہیں پہنچی ہے۔ آج تک وہاں کونسلر بھی نہیں جیتا ہے، رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی بات وہ غلط کر رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اتر پردیش میں گھسنا تو چھوڑیں، انھیں ہم یو پی گیٹ پر ہی روک دیں گے۔‘‘
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
ممبئی: غیر ملکی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر حکومت کی مصنوعات سے متعلق محرک پیکج سے پرجوش سرمایہ کاروں کی انڈس انڈ بینک، آئی ٹی سی، ایس بی آئی اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں زبردست خرید کی بدولت آج شیئر بازار اب تک کی نئی بلندی 59 ہزار پوائنٹ سے زیادہ پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا تیس حصوں کا حساس انڈیکس سینسیکس 417.96 پوائنٹس کے اضافے سے 59141.16 پوائنٹس نئے ریکارڈ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 110.05 پوائنٹس کی تیزی سے 17629.50 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری قدرے کم ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای مڈکیپ 120.60 پوائنٹس بڑھ کر 25336.56 اورا سمال کیپ 21.98 پوائنٹس بڑھ کر 28306.05 پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3425 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1678 تیزی پر جبکہ 1591 نیچے رہے۔ تاہم اس دوران 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر سنجے سنگھ کو نوٹس جاری کر کے 26 ستمبر کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ سنجے سنگھ نے گزشتہ دونوں جل شکتی وزیر پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے اور اس معاملے میں کئی کمپنیوں کے نام لئے تھے۔ جل شکتی وزیر مہندر سنگھ پر لگائے گئے الزام میں رشم میٹالکس کمپنی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس پر لکھنؤ کی نچلی عدالت نے عآپ لیڈر کو نوٹس جاری کیا ہے۔
رشم میٹالکس نے سنجے سنگھ کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے سات دنوں کے اندر معافی مانگتے ہوئے 5 ہزار کروڑ روپئے کے ہتک عزت کا دعوی کیا تھا۔ سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں جل جیون مشن میں 30 ہزار روپئے کروڑ کے بدعنوانی کا دعوی کیا تھا جس کے بعد جل شکتی وزیر نے پریس کانفرنس کر کے ان تمام الزامات کو خارج کر تے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔ سنجے سنگھ نے رشم میٹالکس کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ یہ کمپنی جموں و کشمیر، ہماچل پردیش سمیت کئی جگہ بلیک لسٹیٹ ہے۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج کرناٹک کی راجدھانی بنگالورو میں حال ہی میں انتقال کرنے والے پارٹی کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار بھی موجود رہے۔ آسکر فرنانڈیز کا 13 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
ہریانہ کے وزیر تعلیم کہا ہے کہ ریاست میں پہلی سے 3 تیسری جماعت تک کے بچوں کے لئے کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ طلبا کو اپنے والدین کی تحریری اجازت پیش کرنا ہوگی۔ بچوں کے پاس آن لائن یا آف لائن کسی بھی طرح سے کلاس دینے کا اختیار ہوگا۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
گجرات میں حال ہی میں نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری کے بعد آج ان کی وزارتی کونس کے وزرا نے بھی حلف اٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی موجودگی میں گورنر آچاریہ دیورت نے 24 وزرا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلوایا۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
گجرات میں نئی وزارتی کونسل کی حلف برداری سے قبل اسمبلی کے اسپیکر راجندر تریویدی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ آج گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اپنی نئی وزارتی کونسل تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ کونس میں شمولیت کے لئے اب تک 22 ارکان اسمبلی کو کال کی جا چکی ہے۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
مرکزی وزیر صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30570 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 38303 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 431 افراد کی موت واقع ہو گئی۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Sep 2021, 9:37 AM IST