خبریں

اہم خبریں: افغانستان کے لیے 64 ملین ڈالر کی مالی امداد کا امریکہ نے کیا اعلان

امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس 

افغانستان کے لیے 64 ملین ڈالر کی مالی امداد کا امریکہ نے کیا اعلان

افغانستان میں طالبان کے قبضے اور عبوری حکومت کی تشکیل کے بعد امریکہ نے پیر کے روز ایک اہم اعلان کیا۔ امریکہ نے افغانستان کے لوگوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق امریکہ افغانستانی عوام کے لیے تقریباً 64 ملین ڈالر کی مدد کرنے جا رہا ہے۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

اتراکھنڈ: 14 ستمبر سے 21 ستمبر تک ’کورونا کرفیو‘ کا اعلان

اتراکھنڈ میں کورونا کیسز پر کنٹرول کے لیے ریاستی حکومت نے 14 ستمبر کی صبح 6 بجے سے 21 ستمبر کی صبح 6 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

کورونا سے بے حال کیرالہ میں آج 15 ہزار نئے کیسز درج، 99 افراد کی موت

کیرالہ میں کورونا نے اپنی تباہی کچھ زیادہ ہی پھیلائی ہوئی ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15058 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، اور 28439 لوگ اس مرض سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ کئی دنوں تک 30 ہزار اور پھر 20 ہزار سے زائد نئے کیسز روزانہ درج کیے جانے سے ریاستی حکومت کی فکر میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا، لیکن آج تقریباً 15 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 99 لوگوں کی اس مرض سے موت ہوئی۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

وجے روپانی نے سماج کے تمام طبقات کے لیے کام کیا… مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز گجرات کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج کے تمام طبقات کے لیے کام کیا۔ وزیر اعظم نے پیر کے روز ٹوئٹ کیا کہ "وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی پانچ مدت کار کے دوران، وجے روپانی نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انتھک محنت کی۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ وجے روپانی نے اتوار کے روز گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ بھوپندر پٹیل کو ریاست کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

کانگریس کے بزرگ رہنما آسکر فرنانڈیز کا 80 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی. کانگریس کے سینئر تجربہ کار رہنما آسکر فرنانڈیز کا پیر کو کرناٹک میں 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اس سال جولائی میں ف آسکر فرنانڈیز کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سرجری کے بعد وہ منگلورو کے ینی پویا اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

پیرول توڑکر فرار قاتل کو پولیس نے کیا گرفتار

نئی دہلی: دلی پولیس نے پیرول توڑکر تقریباً ساتھ ماہ سے فرار ایک قاتل کو اترپردیش سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ راج کمار (39) کو اترپردیش میں بستی ضلع کے چاہنی گاؤں سے اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر راجیش تیاگی کی قیادت میں شمالی دلی کے روہلہ تھانہ کے سربراہ شیو پال اور ہیڈ کانسٹبل کرشنا نندن کی ٹیم نے ایک اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مارکر اسے گرفتار کیا۔ راج کمار کو سرائے روہلہ تھانہ علاقے میں ایک شخص کے قتل کے معاملے میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ اس دوران عدالت نے اسے ہنگامی صورتحال کے تحت 8 ہفتے کی پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم پر ضلع انتظامیہ نے اسے رہا کردیا تھا۔ حکم کے مطابق قیدی کو 20 فروری 2021 سے قبل جیل انتظامیہ کے سامنے پیش ہونا تھا، لیکن وہ واپس نہیں آیا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی تھی۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

ملکہ گنج میں ایک منزلہ عمارت منہدم، ملبے میں دو بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ

نئی دہلی: دہلی کے ملکہ گنج علاقے میں پیر کے روز ایک منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں دو بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ فائربریگیڈ کے ایک افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ تقریباً 11 بجکر50 منٹ پر فائر بریگیڈ کو عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دو بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں راحت وبچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمارت میں گراؤنڈ اور پہلی منزل بنی ہے اور پہلی منزل کی چھت پر ایک چھوٹا سا کمرہ ہے۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

تہران: ترکمانستان سے متصل ایران کی شمال مغربی سرحد کے نزدیک پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے آج یہ اطلاع دی۔ ایران کے شہر کوچان کے شمال مشرق سے 38 کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ابھی تک زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Sep 2021, 1:46 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا