مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر 10 مریضوں کے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 8 مریضوں کا تعلق پونے سے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ریاست میں ابھی 10ویں کے امتحان چل رہے ہیں اور اگر ضرورت ہوئی تو سبھی اسکول اور کالج بند کیے جائیں گے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے پی ایم مودی پر دہلی فسادات کی جوابدہی سے بھاگنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ بہت واضح ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ یہ دہلی کی تاریخ کے سب سے خراب فرقہ وارانہ فسادات پر ایک سنجیدہ غور و خوض سے بچنا چاہتی ہے۔ یہ ہماری جمہوریت اور ہمارے پارلیمنٹ کا بہت افسوسناک عکس ہے کہ ہم نے دہلی کے لوگوں اور ملک کو مطمئن کرنے کا پیغام نہیں دیا ہے۔‘‘
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
لوک سبھا میں دہلی تشدد پر بحث ہو رہی ہے اور اس درمیان امت شاہ نے جب جواب دینا شروع کیا تو ان کے جواب سے اپوزیشن اراکین ناخوش نظر آئے۔ امت شاہ کے جواب کے دوران کئی بار اپوزیشن لیڈروں نے اعتراض کیا، لیکن امت شاہ بار بار یہی کہہ رہے تھے کہ انھیں روکا نہیں جائے اور پورا جواب سنا جائے۔ لیکن امت شاہ کے ذریعہ کہی گئی کچھ باتوں پر اپوزیشن اراکین نے سختی کے ساتھ اعتراض کیا اور مخالفت میں ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
گیا: بہار میں گیا ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے بدھ گیرے گاﺅں میں ایک نوجوان کے قتل کو لے کر مشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بدھ گیرے گاﺅں باشندہ ننوکو ساﺅ کا بیٹا بٹو ساﺅ (30) کل رات اپنے گھر پر تھا تبھی بغل کے گاﺅں کے کچھ لوگوں نے دھاوا بولا اور اس کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان کے قتل سے مشتعل لوگوں نے گیا-وزیر گنج اہم شاہراہ پر کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی اور بدمعاشوں کی گرفتاری کو لے کر مظاہرہ کرنے لگے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع کے بعد سنیئر پولس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا سمیت کئی تھانے کی پولس جب جائے وقوع پر پہنچی تب پولس کو دیکھتے ہی مشتعل لوگوں نے پتھراﺅ شروع کر دیا، جس سے متعدد پولس عملے زخمی ہو گئے۔ بعد میں پولس نے مشتعل لوگوں کو سمجھا کر معاملہ ختم کرایا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
جموں: جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرم ناک واقعہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر کمار نے اس شرمناک واقعہ کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’ضلع پولیس کو جانکاری حاصل ہوئی کہ ایک چھوٹی بچی جس کی عمر ساڑھے تین سے چار سال کے قریب ہے، کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے جس کو ایسوسیٹ ہسپتال کٹھوعہ لایا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے طبی جانچ کے بعد بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ متاثرہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ جانکاری ملتے ہی کیس درج کرکے ایک خاتون سب انسپکٹر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل اور ملزم کی تلاش شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں مقامی لوگوں اور متاثرہ کے والدین کی وساطت سے ملزم کی شناخت کی گئی اور اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم کی شناخت رتن دیو ساکن بہار کے بطور ہوئی ہے۔ شیلندر کمار نے بتایا کہ ملزم گزشتہ تین چار ماہ سے یہاں ایک انڈسٹریل یونٹ میں مزدوری کررہا تھا اور متاثرہ کے گھر کو جانتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن لکھن پور لایا گیا ہے جہاں ملزم نے اقبال جرم کرکے بتایا کہ اس نے یہ فعل اکیلے انجام دیا ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
دہلی تشدد پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے اور اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ تشدد کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ذمہ داری ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کپل مشرا، پرویش ورما اور انوراگ ٹھاکر نے اشتعال انگیز بیان دیا۔ ایسے میں بی جے پی کے ان لیڈروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ تشدد کو روکا جا سکتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ قومی حفاظتی مشیر اجیت ڈووال جب سڑک پر اترے تب جا کر تشدد کی آگ کم ہوئی۔ چودھری نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تشدد کو پہلے روکا جا سکتا تھا، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ آخر وزیر داخلہ کیا کر رہے تھے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
دہلی اسمبلی انتخاب میں خراب کارکردگی کے بعد دہلی پردیش کانگریس کمیٹی میں رد و بدل کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے اور اس سلسلے میں آج کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر انل چودھری کو بنایا گیا ہے۔ نائب صدر ابھشیک دت، جے کشن، مدت اگروال، علی حسن اور شیوانی چوپڑا کو بنایا گیا ہے۔
دوسری طرف کرناٹک کانگریس کمیٹی سے متعلق بھی آج کانگریس نے یہ اعلان کیا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر ڈی کے شیو کمار کو صدر بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ایشور کانڈرے، ستیش جھرکیہولی اور سلیم احمد کو کرناٹک کانگریس کمیٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مدھیہ پردیش کے سیاسی صورت حال کے پیش نظر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جیوترادتیہ سندھیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جے پور ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی نے انھیں (سندھیا کو) 18 سال میں بہت کچھ دیا۔ لیکن انھوں نے موقع آنے پہ موقع پرستی دکھائی۔ لوگ اس کے لیے ضرور سبق سکھائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ جیوترادتیہ سندھیا نے آج دوپہر تقریباً تین بجے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعہ کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد مدھیہ پردیش کے بھوپال واقع پارٹی دفتر سے ان کے نام کی تختی (نیم پلیٹ) ہٹا دی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ تختی 10 مارچ کو ہی ہٹا دی گئی۔
لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے ضلع اناؤ میں 9 سالہ معصومہ کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ اور بعد میں دوران علاج اس کی موت پر بدھ کو یوگی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آخر یہ سب کب تک جاری رہے گا؟۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوپی کی بی جے پی حکومت میں بچوں کے خلاف کرائم کے سب سے زیادہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ کیا حکومت پر ان واقعات کا کو ئی اثر نہیں پڑتا؟ نو سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور علاج کے دوران وہ نہیں رہی۔ آخر کب تک ایسے چلے گا۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
نئی دہلی: دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں شہریت ترمیمی بل (سی اےاے) کی حمایت اور مخالفت میں رونما ہو ئے پر تشدد واقعات کے تعلق سے دہلی پولیس نے بدھ کے روز وٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کر کے لوگوں سے تشدد سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔ دہلی پولیس نے ٹوئٹ کر کے لوگوں سے تشدد سے متعلق کوئی بھی تصاویر، ویڈیو یا دیگر معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے جس سے انہیں جانچ میں تعاون مل سکے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ معلومات شیئر کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر مخفی رکھی جائے گی۔
دہلی پولیس نے کہا کہ لوگ اور ميڈيا سے وابستہ افراد وٹس ایپ نمبر 8750871243 یا ای میل کی آئی ڈی crimebranch1sit@gmail.com میں معلومات شیئر کر سکتے ہیں تاکہ ان کو تشدد کی جانچ کرنے میں مدد مل سکے۔ اس کے علاوہ پولیس نے 8750871221، 875087122 موبائیل نمبر اور 22829334، 22829335 ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ واضح ر ہے کہ دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں 24 اور 25 فروری کو رونما ہوئے پر تشدد واقعات میں اب تک تقریباً 50 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’وزیر اعظم مودی جب آپ منتخب کی ہوئی کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں، تب آپ نے محسوس نہیں کیا ہوگا کہ خام تیل کی قیمتیں 35 فیصد گھٹ گئی ہیں، کیا آپ پٹرول کی قیمت 60 روپے فی لیٹر سے نیچے کرکے اس کا سیدھا فائدہ لوگوں کو دیں گے؟ اس سے ملک معیشت کو فائدہ ہو گا‘‘ـ
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
ای ڈی نے عام آدمی پارٹی سے معطل کونسلر طاہر حسین (انٹیلی جنس بیورو افسر انکت شرما قتل معاملے میں ملزم) کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان آج آزاد ممبر اسمبلی سریندر سنگھ بھوپال میں واقع وزیر اعلی کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں، سی ایم کمل ناتھ یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت کو کئی خطرہ نہیں ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی 959 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جان ہا پکنز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (سی ایس ایس ای) نے یہ اطلاع دی ہے۔ واشنگٹن کے کنگ کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کنگ کاؤنٹی میں کورونا کے 190 سے زائد معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کے نيويارك، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ صوبوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
روم: اٹلی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 631 ہو گئی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کے سربراہ انجیلو بوریلی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10149 ہو گئی ہے۔ انجیلو بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 168 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80 سے 90 سال کی عمر کے افراد ہیں۔ اٹلی کا شمالی صوبہ لومباردیہ میں اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے شمالی اور مرکزی علاقوں میں سفر سے متعلق پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Mar 2020, 10:30 AM IST
تصویر: محمد تسلیم
تصویر: سوشل میڈیا