رانچی: کیرالہ کے کوزی کوڈ طیارہ حادثہ کے دوسرے دن سنیچر کو جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈہ پر بڑا طیارہ حادثہ ٹل گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ برسا منڈا ہوائی اڈہ سے ٹیک آف کررہے ایئر ایشیا کے طیارہ کے انجن میں تیز آواز کے ساتھ اچانک چنگاری نکلنے لگی۔ بہرحال پائلٹ نے سمجھداری سے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارہ کو فوری طور پر روک دیا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 175 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو لیکر صبح ممبئی جارہی ایئر ایشیا کی فلائٹ کلیئرنس کے بعد رنوے پر آگے بڑھ رہی تھی اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔ اس بات کا اندیشہ ہے کہ پرندے کے ٹکرانے سے ایسا ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد مسافروں کو باہر نکال کر ٹکنیشین کی ٹیم طیارہ کی جانچ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ کیرالہ میں کوزی کوڈ ہوائی اڈہ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کا ایک طیارہ جمعہ کی شام حادثہ کا شکار ہوگیا، جس سے دو پائلٹ سمیت 15 سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
عآپ رہنما سنجے سنگھ نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند کو ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے سلسلے میں ایک خط لکھا ہے، انہوں لکھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے این ایس اے قانون کے تحت متھرا جیل میں بند ہیں، ڈاکٹر کفیل خان عوام کی خدمت کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، وہ اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں اتر پردیش کی متھرا جیل میں بند ہیں۔ انہوں صدر جمہوری سے گزارش کی ہے کہ انہیں جلد رہا کیا جائے۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
امرتسر: ہندوستان چھوڑو تحریک کی برسی کے موقع پر سینٹرل ٹریڈ یونینوں اور ملازمین فیڈریشنوں کے یونائٹیڈ نیشنل فورم کی طرف سے ستیہ گرہ شروع کرنے کی اپیل پر ہفتہ کے روز مزدوروں کی متعدد اہم تنظیموں بشمول ایٹک (آئی ٹی یو سی)، ہند مزدور سبھا، انٹک اور سی ٹی یو پنجاب نے یہاں گول باغ میں سخت احتجاج کیا۔
سی ٹی یو پنجاب کے صدر وجے مشرا، پنجاب اے آئی ٹی یو سی کے سکریٹری امرجیت سنگھ آسال، کلونت سنگھ باوا، جنرل سکریٹری ہند مزدور سبھا پنجاب، بٹھو ورکنگ پرنسپل ڈسٹرکٹ آئی این ٹی یو سی نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کے لئے گریچویٹی لاگو کرنے کی مدت ایک سال کی جائے۔ پی ایف فنڈ کے لیے 20 ملازمین کی شرط ختم کرکے تمام ملازمین کو اس میں شامل کیا جانا چاہیے۔ مظاہرین یہ مطالبہ بھی کر رہے تھے کہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت 21000 روپے مقرر کی جائے اور مہنگائی بھتہ روکنے کا حکم منسوخ کیا جائے۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب جب ملک جذباتی ہوا تو فائلیں غائب ہوگئیں، مالیا ہو یا رافیل، مودی یا چوکسی… اب گمشدہ فہرست میں چینی تجاوزات کے دستاویزات ہیں، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے، یہ مودی حکومت کا جمہوریت مخالف تجربہ ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
ابھیشیک بچن کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد 11 جولائی کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ گھر جانے کے لئے تیار ہیں۔ ابھیشک نے خود اس خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
کولمبو: ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک پارٹی کے رہنما مہندرا راج پکشے 9 اگست کو سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ وہ ملک کے نویں وزیر اعظم ہوں گے۔ اٹارنی جنرل سکریٹری ساگرا کیریا واسم نے یہ اعلان ہفتے کے روز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کیلانیا راجاماہا ویہارایا میں ہوگی۔ نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 20 اگست کو طلب کیا جائے گا۔ راج پکشے کی پارٹی نے 5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے 225 میں سے 145 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا کے حکمران راج پکشے بھائیوں کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی انہیں آئین میں ترمیم کرنے اور اپنا تسلط بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
کوزیکوڈ: ملاپورم ضلع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے۔ گوپال کرشنن نے ہفتہ کے روز ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 مسافروں کے نام اور تفصیلات جاری کیں۔ مرنے والوں کے نام، عمر اور رہائش گاہ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
محمد ریاض وی پی (24) - پلککڑ
شہیر سید (38) ۔ملپپورم
لیلاٰ بی کے وی (51) - ملپپورم
راجیو چیرککاپرمبلم (61) - کوزیکوڈ
منال احمد (25) - کوزیکوڈ
شرف الدین (35) - کوزیکوڈ
جانکی کنوتھ (55) - کوزیکوڈ
احسن محمد چیمبئی (1) - کوزیکوڈ
شانتا مرککات (59) - ملپپورم
اکھلیش کمار (ایئر انڈیا ایکسپریس)
دیپک وسنت ساٹھے (ایئر انڈیا ایکسپریس)
سدھیر ویرئیات (45) - ملپپورم
شائستہ فاطمہ (2) - ملپپورم
رامیا مرلیتھرن (32) - کوزیکوڈ
عائشہ دعا (2) - پلککڑ
سیواتمیکا (5) - کوزیکوڈ
شینوبیا (40) - کوزیکوڈ
شاہرہ بانو (29) - کوزیکوڈ
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
ائیرپورٹ-2 آئی جی سی وی آنند کا بیان کیرالہ طیارہ حادثہ کے تعلق سے سامنے آیا ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثہ کے پہلے پہلی صف اور آخر کی 3-2 صفیں بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔ سی وی آنند نے مزید بتایا کہ کچھ مسافر طیارہ میں پھنسے تھے اور ان کو باہر نکالنے کے لیے میٹل کٹر کا استعمال کیا گیا۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
کیرالہ میں ہوئے اندوہناک طیارہ حادثہ کے تعلق سے جانچ شروع ہو گئی ہے۔ طیارہ حادثہ جانچ بیورو یعنی اے اے آئی بی نے طیارہ سے ڈیجیٹل فلائٹ ڈاٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا ہے۔ انھیں آگے کی جانچ کے لیے دہلی لایا جائے گا۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
جموں و کشمیر کے سابق لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی شکل میں حلف لے لیا۔ گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدہ سے گریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد جمعہ کو انھیں سی اے جی بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
ہندوستان میں جمعہ کے روز بھی کورونا کا قہر جاری رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 61537 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے وہیں 933 لوگوں کی جان بھی اس وبا کی وجہ سے چلی گئی۔ ہندوستان میں اب مجموعی مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 88 ہزار 612 ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہزار 518 تک پہنچ چکی ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
آشا کارکنان کے مسائل کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”آشا کارکنان ملک بھر میں گھر گھر تک ہیلتھ سیکورٹی پہنچاتی ہیں۔ وہ سچ معنوں میں ہیلتھ واریرس ہیں لیکن آج خود اپنے حق کے لیے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔“ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”حکومت گونگی تو تھی ہی، اب شاید اندھی بہری بھی ہے۔“
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
جمعہ کی شب کیرالہ کے کوزی کوڈ ہوائی اڈہ میں ہوا طیارہ حادثہ بہت اندوہناک ثابت ہوا ہے۔ اس واقعہ کے بعد مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری جائے حادثہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورہ سے قبل مرکزی وزیر نے کہا کہ ”حادثے میں 2 پائلٹ سمیت 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے، یہ بہت افسوسناک ہے۔ 127 لوگ اسپتال میں داخل ہیں۔ شکر ہے کہ طیارہ میں آگ نہیں لگی۔ میں کوزی کوڈ ائیرپورٹ جا رہا ہوں۔“
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 8:41 AM IST