خبریں

اہم خبریں: دہلی، این سی آر میں پھر زلزلہ کے جھٹکے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی، این سی آر میں پھر زلزلہ کے جھٹکے

قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جمعہ کی شام کو آنے والے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے دہلی، این سی آر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں لگاتار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں۔ سینٹر فار سیسمولاجی نے بتایا ہے کہ گڑگاؤں ہریانہ کے جنوب مغرب سے 63 کلومیٹر دور 4.5 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ ادھر میزورم کے چمفئی میں بھی جمعہ کی دوپہر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

Published: 03 Jul 2020, 9:56 AM IST

رکیجریوال نے کورونا سے ہلاک ایل این جے پی کے ڈاکٹر اسیم گپتا کے اہل خانہ سے کی ملاقات

گزشتہ دنوں ایل این جے پی اسپتال کے ڈاکٹر اسیم گپتا کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ان کی فیملی کو 1 کروڑ روپے کے معاوضے کی رقم بھی دی۔

Published: 03 Jul 2020, 9:56 AM IST

ممبئی میں زبردست بارش سے سڑکوں پر آبی جماؤ کا نظارہ

ممبئی میں جمعہ کے روز زبردست بارش کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکیں ڈوب گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آبی جماؤ کا نظارہ بھی جگہ جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: 03 Jul 2020, 9:56 AM IST

پی ایم مودی سی ڈی ایس بپن راوت اور آرمی چیف ایم ایم نرونے کے ساتھ پہنچے لداخ

ایل اے سی پر کشیدگی کے درمیان پی ایم مودی آج صبح لداخ پہنچ گئے۔ پی ایم مودی کا یہ اچانک دورہ تھا اور ان کے ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت اور آرمی چیف ایم ایم نرونے بھی موجود تھے۔ لیہہ کے نیمو پوسٹ پر پی ایم مودی کو فوج اور بحریہ کے افسران نے زمینی حقیقت کی جانکاری دی۔ واضح رہے کہ مئی مہینے سے ہی چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کی صورت حال بنی ہوئی ہے اور کئی جوان اس درمیان شہید بھی ہو چکے ہیں۔

Published: 03 Jul 2020, 9:56 AM IST

کورونا انفیکشن: ہندوستان میں پھر ٹوٹا ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 20903 نئے کیس درج

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20903 نئے کیس درج کیے گئے ہیں جو کہ ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں پچھلے 24 گھنٹے میں 379 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو ہندوستان میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 625544 ہو گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 18213 پہنچ گئی ہے۔

Published: 03 Jul 2020, 9:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2020, 9:56 AM IST