خبریں

جموں كشمير: مسافروں سے بھری بس دریائے چناب میں گری، 11 لوگوں کی موت

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے، پاڈر علاقے میں شردھالوؤں (زائرین) کی بس دریائے چناب میں جا گری، جس کی وجہ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ایک سڑک حادثہ رونما ہوا ہے، جس میں ایک بچے کو چھوڑ کر قریب 11 لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، خبروں کے مطابق، جموں کشمیر کے ڈی جی پی ایس پی وید کا کہنا ہے کہ کشتواڑ ضلع میں مسافروں سے بھری بس دریائے چناب میں جا گری ہے، جس میں صرف ایک پانچ سال کا بچہ بچ گیا ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ بس میں آخر کتنے لوگ سوار تھے۔

Published: undefined

بس میں سوار مسافر چل رہی ماچھل یاترا میں شامل ہونے پددار گھاٹی (وادی) جا رہے تھے، معلومات کے مطابق امدادی کام جاری ہے۔

گزشتہ دن کشتواڑ ضلع میں ہی ڈوڈہ-کشتواڑ شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کی زد میں دو گاڑیاں آ گئیں تھیں، جس میں ایک پولس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 12 افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار گپتا نے بتایا تھا کہ كللی گاڑ میں پہاڑی سے نیچے گرے پتھر اور ملبے کی زد میں ایک منی بس اور ایک کار آ گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined