خبریں

’کناڈا میں محفوظ نہیں ہیں ہندوستانی، مجھے خود سیکورٹی کی ضرورت‘، نئے ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کا اظہارِ فکر مندی

دنیش کے پٹنائک کے مطابق ہندوستانی شہری کناڈا میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ بے حد عجیب ہے کہ مجھے خود یہاں پر سیکورٹی کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ان دنوں کناڈا سے بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب کناڈا میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر نے اس مسئلہ کو لے کر سوال کھڑا کیا ہے۔ دنیش کے پٹنائک کے مطابق ہندوستانی شہری کناڈا میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ بے حد عجیب ہے کہ مجھے خود یہاں پر سیکورٹی کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ دنیش کے پٹنائک نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کچھ کناڈائی ہی ایسے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانیوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کناڈا کا مسئلہ ہے۔

Published: undefined

کسی خالصتانی دہشت گرد گروپ کا نام لیے بغیر دنیش کے پٹنائک نے کہا کہ کچھ لوگوں کا گروپ واقعی میں ڈرا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان-کناڈا تعلقات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر اس سے کیسے نمٹا جائے؟ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے بڑی تعداد میں ہندوستان کو کناڈا سے باہر نکالے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2024 میں 1997 ہندوستانیوں کو کناڈا سے باہر نکال دیا گیا تھا، جبکہ 2019 میں یہ تعداد 625 تھی۔

Published: undefined

کناڈائی بارڈر سروسز ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 تک 1891 ہندوستانیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال مجموعی تعداد گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ کناڈا اپنے اینٹی-امیگریشن دباؤ میں امریکہ کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ حال ہی میں کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا تھا کہ غیر ملکی مجرموں کو ملک سے نکالنے میں تیزی لانے کا منصوبہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور کناڈا نے اگست میں ہی سینئر ہائی کمشنر دنیش پٹنائک اور کرسٹوفر کو ایک دوسرے کے ملک میں ہائی کمشنر مقرر کیا تھا۔

Published: undefined