
ایس جے شنکر، تصویر آئی اے این ایس
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے عالمی سطح پر کچھ سکون ضرور میسر ہوا ہے، لیکن یہ اندیشہ برقرار ہے کہ دونوں ممالک میں سے ایک نے بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، تو حالات پھر کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ اس بیچ ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بات چیت کی۔ اس بات چیت کی جانکاری ایس جئے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 27 جون کو دی۔
Published: undefined
مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس سے گفتگو کے دوران موجودہ پیچیدہ حالات پر ایران کا نظریہ جانا اور ان کی سوچ کو سمجھنے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی وزیر خارجہ نے اس بات کے لیے ایران کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہندوستانی شہریوں کو بہ حفاظت باہر نکالنے میں مدد کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایران-اسرائیل کے درمیان 12 دنوں تک چلی جنگ کے دوران ہندوستان نے ’آپریشن سندھو‘ چلایا اور دونوں ممالک میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کی بہ حفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا۔ تازہ جانکاری کے مطابق ’آپریشن سندھو‘ کے تحت ایران سے 173 ہندوستانی کو لے کر ایک خصوصی طیارہ گزشتہ شب یریوین، آرمینیا سے نئی دہلی پہنچا۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ اب تک 19 خصوصی طیاروں سے مجموعہ طور پر 4 ہزار 415 ہندوستانی شہریوں کو بہ حفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined