خبریں

اقوام متحدہ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہندوستان، 40 ممالک کے آرمی چیف اور ٹاپ کمانڈر دہلی میں اکٹھے ہوں گے

ہندوستانی فوج نے تین روزہ کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم خیال ممالک کی فوجوں کے ساتھ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعہ عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ سوشل میڈیا،&nbsp;@sidhant</p></div>

تصویربشکریہ سوشل میڈیا، @sidhant

 

اقوم متحدہ کی امن فوج میں شامل ممالک کی تین روزہ کانفرنس (16-14 اکتوبر) راجدھانی دہلی میں منعقد ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے ہندوستان مکمل طور سے تیار ہے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں ہندوستانی فوج کی قیادت میں تقریباً 40 ممالک کے فوجی سربراہان اور اعلی ملٹری کمانڈرس حصہ لینے والے ہیں۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی امن اور اخلاقی سفارتکاری کے ذریعہ اقوام متحدہ کے قیام امن کے بنیادی اصولوں کو مضبوط کرنا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی فوج کے مطابق جن ممالک کے فوجی سربراہ منگل (14 اکتوبر) کو دہلی پہنچ رہے ہیں، ان میں بھوٹان، برونڈی، ایتھوپیا، فجی، فرانس، گھانا، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، پولینڈ، سری لنکا، تنزانیہ، یوگنڈا، یوراگوئے اور ویت نام شامل ہیں۔ جن ممالک کے نائب سربراہ اور ٹاپ کمانڈر حصہ لے رہے ہیں، ان میں الجزائر، آرمینیا، بنگلہ دیش، برازیل، کمبوڈیا، اٹلی، نیپال، کینیا، روانڈا، سینیگال، آسٹریلیا، مصر، ملائیشیا، مراکش، نائجیریا، تھائی لینڈ اور مڈغاسکر شامل ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی فوج نے کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ ہم خیال ممالک کی فوجوں کے ساتھ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعہ عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ اور اقوام متحدہ کی امن مشن میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر بھی خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 50 کی دہائی میں جب اقوام متحدہ کی امن فوج کی شروعات ہوئی تھی تب سے ہندوستانی فوج تمام فوجی مشنوں میں حصہ لیتی آئی ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں ہندوستانی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 72 میں سے تقریباً 50 مشن میں حصہ لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج میں سب سے زیادہ فوجی تعاون دینے والے ممالک کے زمرے میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ اب تک تقریباً 3 لاکھ ہندوستانی فوج اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ہندوستانی فوج نے دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے قربانیاں بھی دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مختلف مشن میں ہندوستان کے 182 فوج شہید ہو چکے ہیں۔ ہندوستانی فوج کے کیپٹن گربچن سنگھ سلاریا کو 1961 میں افریقی ملک کانگو میں باغیوں سے لڑنے کے لیے بعد از مرگ ’پرم ویر چکر‘ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 5 مختلف فوجیوں کو ملک کے دوسرے سب سے بڑے بہادری ایوارڈ ’مہاویر چکر‘ سے نوازا جا چکا ہے۔

Published: undefined