خبریں

نیپال میں بدترین حالات کے پیش نظر ہندوستان نے جاری کی ایڈوائزری، سفر نہ کرنے کا دیا مشورہ، ٹرین اور فلائٹ منسوخ

ایئر انڈیا نے کاٹھمنڈو کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہی نہیں ہندوستان-نیپال کے درمیان جاری ریل خدمات بھی حالات معمول پر آنے تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نیپال میں مظاہرین، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نیپال میں مظاہرین، تصویر سوشل میڈیا

 

نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف شروع ہوئے پُرتشدد احتجاج نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ وزیر اعظم اور صدر تک استعفیٰ دے چکے ہیں۔ ایسی خطرناک صورت حال کے پیش نظر حکومت ہند نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر نیپال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی ایمرجنسی نمبر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایئر انڈیا نے کاٹھمنڈو کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہی نہیں ہندوستان-نیپال کے درمیان جاری ریل خدمات بھی حالات معمول پر آنے تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ہندوستانی وزارت خارجہ نے منگل (9 ستمبر) کو جاری ایڈوائزری میں کہا کہ ’’نیپال میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حالات مستحکم ہونے تک وہاں جانے سے گریز کریں۔‘‘ دوسری جانب نیپال میں موجود ہندوستانی شہریوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ’’وہ ابھی جہاں پر رہ رہے ہیں وہیں پر رہیں، سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں۔‘‘ ساتھ ہی ہندوستان نے نیپال سے متصل سرحدوں پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے اپنی ایڈوائزری میں نیپال میں پھنسے ہندوستانی شہریوں سے نیپال کے افسران اور کاٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے ذریعہ جاری کردہ مقامی حفاظتی ایڈوائزری پر عمل کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں کاٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کو اس نمبر پر (977 9808602881، واٹس ایپ کی سہولت) اور (977 9810326134، واٹس ایپ کی سہولت) پر فون کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ایئر انڈیا نے دہلی اور کاٹھمنڈو کے درمیان کی 4 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا دہلی اور کاٹھمنڈو کے درمیان روزانہ 6 پروازیں چلاتا ہے۔ ایئر انڈیا کے ساتھ ہی انڈیگو اور نیپال ایئر لائنس نے بھی دہلی سے کاٹھمنڈو کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں، کیونکہ کاٹھمنڈو میں واقع تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے جاری بیان میں کہا کہ کاٹھمنڈو میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی-کاٹھمنڈو روٹ پر پرواز نمبر 2231/2232، AI 2219/2220، AI 217/218 اور AI 211/212 آج (9 ستمبر) کے لیے منسوخ کر دی گئیں۔ ہم حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے اور مزید معلومات شیئر کریں گے۔

Published: undefined

دوسری جانب سیکورٹی کے پیش نظر ریلوے خدمات بھی حالات معمول پر آنے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منگل کو بہار کے جے نگر میں واقع نیپالی ریلوے اسٹیشن پر نیپالی مسافر ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ خدمات بحال کرنے کے متعلق ابھی کوئی خاص وقت مقرر نہیں کی گئی ہے، جب تک نیپال میں حالات معمول پر نہیں آتے ہیں تب تک نیپال-ہندوستان ریل خدمات بند رہیں گی۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ریلوے کے آفیشیل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کر لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined