خبریں

’جنگ میں ہندوستان کا کوئی کردار نہیں تھا‘، پاکستانی الزامات پر افغان وزیر دفاع کی دو ٹوک

وزیر دفاع نے کہا کہ ’’ہندوستان پر پاکستان کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم ایک آزاد ملک کے طور پر ہندوستان کے ساتھ تعلق قائم رکھتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>(ویڈیو گریب) افغان وزیر دفاع&nbsp;مولی محمد یعقوب مجاہد</p></div>

(ویڈیو گریب) افغان وزیر دفاع مولی محمد یعقوب مجاہد

 

افغانستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں میں کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر ہتھیاروں سے حملہ کر رہے تھے، لیکن اب جنگ بندی نافذ ہے۔ پاکستان نے افغانستان پر حملوں کے دوران ہندوستان کو بھی گھسیٹنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان نے ہندوستان پر الزام عائد کیا تھا کہ افغانستان کے حملوں میں پڑوسی ملک کا بھی ہاتھ ہے، جسے ہندوستان نے سرے سے خارج کر دیا تھا۔ اب اس معاملہ میں افغانستان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل افغانستان سے کشیدگی کے درمیان پاکستان کے وزیر دفاع نے الزام عائد کیا تھا کہ ’’افغان طالبان ہندوستان کی جانب سے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔‘‘ افغانستان کے وزیر دفاع مولی محمد یعقوب مجاہد نے ہندوستان پر عائد اس الزام کا دو ٹوک جواب دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان پر پاکستان کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہماری پالیسی کبھی بھی اپنی سرزمین کا استعمال دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی نہیں رہی ہے۔ ہم ایک آزاد ملک کے طور پر ہندوستان کے ساتھ تعلق قائم رکھتے ہیں اور انہیں اپنے قومی مفادات کے دائرے میں مزید مضبوط کریں گے۔ ساتھ ہی ہم پاکستان کے ساتھ اچھے پڑوسی کے تعلقات برقرار رکھیں گے۔ ہمارا مقصد تعلقات کو استوار کرنا ہے، کشیدگی پیدا کرنا نہیں ہے۔ پاکستان کے تمام الزامات بے بنیاد، غیر معقول اور ناقابل قبول ہیں۔

Published: undefined

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ملک افغانستان پر حملہ کرتا ہے تو وہ دلیری سے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ افغانیوں کا اپنے ملک کے دفاع کی ایک طویل تاریخ ہے۔ افغان لیڈر کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی کسی بھی دیگر ممالک، جس میں پاکستان شامل ہے، کے خلاف مسلح گروپوں کی حمایت نہ کرنا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ کابل اچھے پڑوسی اور تجارتی توسیع کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے  انٹرویو میں مجاہد نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں ہے اور کابل چیلنجز کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے۔

Published: undefined

وزیر دفاع مولی محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان پڑوسی ملک ہے۔ ان کے درمیان کشیدگی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ان کے رشتے آپسی احترام اور اچھے پڑوسی کے اصولوں پر مبنی ہونے چاہئیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قطر کے بعد اب ترکی میں میٹنگ ہوگی۔ مجاہد نے زور دے کر کہا کہ فریقین کو معاہدے کے ہر اصول پر قائم رہنا چاہیے۔ کابل مکمل طور سے معاہدے کی شرطوں کے تئیں پرعزم ہے اور اگر پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا ہے تو مشکلات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined