خبریں

’میں اٹلی کے روم شہر میں اتر چکا ہوں‘، پی ایم مودی 5 ممالک کے بیرون ملکی دورہ کی آخری منزل پر پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی اٹلی پہنچنے سے قبل اپنے بیرون ملکی دورے میں ناروے، سویٹن، نیدرلینڈز اور یو اے ای کا احاطہ کر چکے ہیں۔ منگل کے روز اٹلی میں ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کا اٹلی کی راجدھانی روم میں استقبال، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

پی ایم مودی کا اٹلی کی راجدھانی روم میں استقبال، تصویر ’ایکس‘ @narendramodi

 

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام اپنے 5 ممالک کے دورے کی آخری منزل، یعنی اٹلی پہنچ چکے ہیں۔ اٹلی کی راجدھانی روم پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر اٹلی کے نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس دوران ہندوستانی برادری کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ وزیر اعظم مودی نے وہاں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined