خبریں

خود گیندبازی کی، خود ہی شاٹ مارا، اور خود ہی کیچ پکڑ لیا، خلاباز نے جاری کی سپرمین بننے کی ویڈیو

کوئچی جاپانی خلاباز ہیں۔ انھوں نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ویڈیو جاری کر لکھا ہے کہ ’’یہ بیس بال کا موسم ہے۔ جاپان میں ایم ایل بی سیزن اوپنر کی شروعات ہو رہی ہے۔ میں نے بھی خلا میں تنہا بیس بال کھیلا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

کیا آپ یقین کریں گے کہ کسی شخص نے خود گیندبازی کی، خود شاٹ لگایا، اور خود ہی کیچ پکڑ لیا۔ آپ کہیں گے کہ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ ’سپرمین‘ ہی ہوگا۔ سپرمین بننے کی یہ ویڈیو کوئچی وکاٹا نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کی ہے، جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ وکاٹا ایک خلاباز ہیں اور خلا میں تنہا بیس بال کھیلنے کی ویڈیو انھوں نے ایکس ہینڈل پر اپلوڈ کی ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے جاپان میں ایم ایل بی سیزن شروع ہونے کا تذکرہ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں تنہا بیس بال کھیلتے ہوئے کوئچی وکاٹا انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پہلے گیندبازی کرتے ہیں، پھر تیزی سے دوسری طرف بھاگ کر اسٹک اٹھاتے ہیں اور شاٹ مارتے ہیں۔ آخر میں تیزی کے ساتھ گیند کے پیچھے بھاگتے ہوئے وہ اسے کیچ بھی کر لیتے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ بیس بال کا موسم ہے۔ جاپان میں ایم ایل بی سیزن اوپنر کی شروعات ہو رہی ہے۔ اپنے ایکسپیڈیشن 68 کے دوران میں نے بھی خلا میں بیس بال کھیلا، لیکن تنہا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’دلچسپ بات تو یہ ہے کہ مائیکرو گریویٹی میں آپ کو مکمل ٹیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ یہاں سبھی پوزیشن میں تنہا ہی کھیل سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کوئچی وکاٹا ایک جاپانی انجینئر اور خلاباز ہیں، جو ایکسیوم اسپیس کے لیے کام کرتے ہیں۔ 2024 میں وہ جاکسا سے سبکدوش ہوئے۔ وکاٹا 4 ناسا اسپیس شٹل مشن، ایک روسی سویوز مشن اور آئی ایس ایس پر طویل وقت تک رہنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ 5 مرتبہ خلا میں رہ چکے ہیں۔ آئی ایس ایس مشن 68 کو پورا کرنے کے بعد فی الحال وہ ایک سینئر ایڈوائزر اور خلائی مسافر کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے خلا میں مجموعی طور پر 504 دن، 18 گھنٹے اور 35 منٹ گزارے ہیں۔ ان کے نام 2 اسپیس واک (خلا میں چہل قدمی) بھی درج ہیں، جو کہ مجموعی طور پر 14 گھنٹے 2 منٹ پر مشتمل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined