خبریں

گریٹر نوئیڈا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

گزشتہ رات تقریباً 9 بجے ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گریٹر نوئیڈا : اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے شاه بیری گاؤں میں گور چوک کے قریب منگل کو دیر رات ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) سنيت سنگھ نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔ عمارت گرنے کے بعد امدادی اور ریسکیو آپریشن کے لئے غازی آباد سے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو مدد کے لئے بلایا گیا۔ عمارت کے ملبے میں بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کااندشہ ہے۔

Published: undefined

این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ آئے اسنفر ڈاگ نے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے میں کافی مدد کی اور دیر رات تقریباً 3 بجے ملبے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قابل غور ہے کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ شاه بیری گاؤں میں زمین ایکوائرمنٹ کو لے کر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی تھی جس کے بعد عدالت نے گاؤں کا ایکوائرمنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے شاه بیری اور ارد گرد کے علاقے میں کسی بھی قسم کی تعمیر پر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے روک لگا رکھی ہے۔ تب سے لے کر گاؤں کے ارد گرد کنسٹرکشن کمپنیوں کے پروجیکٹ التوا میں پڑے ہوئے ہیں اسی کا فائدہ اٹھا کر کچھ چھوٹے بلڈر گاؤں کی زمین پر غیر قانونی طور پر 4 سے 6 منزلہ اپارٹمنٹ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined