خبریں

حزب اللہ پر جرمن پابندی، ایران کا سخت ردعمل

لبنانی تنظیم حزب اللہ کو جرمنی نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ برلن حکومت کے اس فیصلے پر ایران نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حزب اللہ پر جرمن پابندی، ایران کا سخت ردعمل
حزب اللہ پر جرمن پابندی، ایران کا سخت ردعمل 

جرمن حکومت کے اُس فیصلے پر ایران نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، جس کے تحت لبنان کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ ایران نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ جرمنی امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں کو بڑھاوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران نے جرمنی کو متنبہ کیا کے اُسے حزب اللہ مخالف فیصلے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جمعہ یکم مئی کو برلن حکومت نے ایران نواز لبنان سے تعلق رکھنے والی شیعہ عقیدے کی حامل عسکری و سیاسی تنظیم حزب اللہ کے عسکری دھڑے کی جرمنی کے اندر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جرمن حکومت نے یورپی یونین کی مثال اپناتے ہوئے حزب اللہ کے عسکری حصے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ اس کا سیاسی ونگ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتا ہے۔

Published: undefined

اس مناسبت سے ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں جرمن حکومت کے اس فیصلے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تہران سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ برلن حکومت نے یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل کی خوشنودی کے لیے کیا ہے۔

Published: undefined

لبنانی تنظیم کے عسکری ونگ پر برلن نے پابندی لگانے کا باضابطہ فیصلہ جمعرات تیس اپریل کو ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت اس تنظیم کے عسکری دھڑے کو ایک شیعہ دہشت گرد گروپ قرار دے کر اس کی اپنے ملک میں جاری ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس حکومتی اقدام کے بعد جرمن پولیس نے حزب اللہ کے ممکنہ چار ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

Published: undefined

جرمن حکومتی فیصلے کے حوالے سے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ تہران حکومت اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو امریکی و اسرائیلی مقاصد کی پاسداری کا ایک فعل قرار دیتی ہے۔ اس بیان میں تہران نے واضح کیا کہ جرمنی نے یہ قدم اٹھا کر مغربی ایشیا کی اصل صورت حال سے نظریں چرانے کے ساتھ ساتھ حقائق سے بھی چشم پوشی کی ہے۔

Published: undefined

ایرانی حکومت نے یہ بھی کہا کہ اس وقت حزب اللہ لبنان کی جائز، قانونی اور باقاعدہ حکومت کا حصہ ہونے کے علاوہ پارلیمنٹ کی ایک جماعت بھی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کے عسکری دستوں نے مشرقِ وسطیٰ میں دہشت گرد گروپ داعش یا اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عملی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب جرمن وزارتِ خارجہ نے حزب اللہ پر پابندی لگانے کے فیصلے میں کہا کہ یہ تنظیم کھلے عام پرزور الفاظ میں اسرائیلی ریاست کو نابود کرنے کے بیانات جاری کرنے کے علاوہ ریاست اسرائیل کی اساس پر بھی سوال اٹھاتی پھرتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا اور اسرائیل حزب اللہ کے بہت عرصہ قبل ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

Published: undefined

شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کا قیام سن 1982 میں لبنان میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران ہوا تھا۔ اس نے سن 2006 کی اسرائیل کے ساتھ جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined