خبریں

فٹ بال پر پيغمبر کا نام اور قرآنی آيات، فیکٹری مالک گرفتار

پاکستانی حکام نے ايک فيکٹری کے مالک کو حراست ميں لے ليا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے پيغمبر اسلام کا نام اور مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کے الفاظ اپنی فيکٹری ميں بننے والی فٹ بالوں پر چھپوائے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی دارالحکومت اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر سيالکوٹ ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ايک فيکٹری مالک کو 'توہين مذہب‘ کے الزام پر حراست ميں لے ليا ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کيا گيا، جب اس کی فيکٹری ميں بننے والی فٹ بالوں پر پيغمبر اسلام محمد کا نام اور مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کی آيات کی تصاوير ديکھی گئيں۔ تفتيشی آفيسر اصغر علی نے ہفتہ دو مئی کے روز ڈی پی اے کو بتايا کہ ملزم حراست ميں ہے اور مذہبی علما کے ملکی بورڈ سے رجوع کيا گيا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کريں۔

Published: undefined

سيالکوٹ کھيلوں کے ساز و سامان کی تياری سے وابستہ صنعت کے ليے مشہور ہے۔ شمالی پنجاب کے اس شہر ميں بننے والے کرکٹ کے بلے، فٹ بالز اور کھيلوں کی ديگر کئی اشياء اپنے اعلٰی معيار کی وجہ سے دنيا بھر ميں مقبول ہيں۔ فيفا ورلڈ کپ 2018 ميں استعمال ہونے والی فٹ بال بھی سيالکوٹ ہی ميں تيار کی گئی تھيں۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے وبا اور اس باعث نافذ بندشوں کے باوجود تازہ واقعے کے پيش نظر جمعہ يکم مئی کو سيالکوٹ ميں مذہبی گروپوں کی جانب سے احتجاج بھی کيا گيا۔ تفتيشی افسر اصغر علی کے بقول البتہ ملزم کی گرفتاری کے بعد سے مظاہرے رک گئے ہيں۔

Published: undefined

توہين مذہب، ايک نازک معاملہ

Published: undefined

يہ امر اہم ہے کہ قدامت پسند پاکستانی معاشرے ميں توہين مذہب ايک سنگين جرم ہے۔ اکثر اوقات ايسے کيسز ميں ملزمان کے خلاف کئی انتہا پسند گروپ متحرک ہو جاتے ہيں۔ چند ايک واقعات ميں ملزمان کو قتل بھی کيا جا چکا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے ميں ايک مشہور واقعہ مسيحی خاتون آسيہ بی بی کا ہے۔ آسیہ بی بی پر جون 2009ء میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ان کے گاؤں کی بعض خواتین نے توہین مذہب کا الزام لگایا، جس پر بعد ازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر ليا گیا۔ مقدمے کی سماعت کرنے والے ٹرائل کورٹ نے انہیں نومبر سن 2010 میں توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی تھی۔ البتہ 2019ء میں سپریم کورٹ کے ایک تین رکنی بينچ نے آسيہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر کارروائی کرتے ہوئے زيريں عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے انہيں رہا کرنے کا حکم جاری کيا۔ رہائی کے بعد آسیہ بی بی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہو گئی تھیں۔

Published: undefined

توہين مذہب ہی کے الزام پر صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثير کو سن 2011 ميں ان ہی کے ایک محافظ ممتاز قادری نے گولياں مار کر قتل کر ديا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined