خبریں

زلزلہ کے جھٹکوں سے ہل گئی اروناچل، انڈونیشیا، افغانستان اور سنگاپور کی زمین

کسی بھی جگہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے لیکن انڈونیشیا اور سنگاپور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 سے زیادہ تھی اور کئی لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گزشتہ کچھ ہفتوں میں ہندوستان سمیت کئی ممالک نے زلزلہ کے کئی جھٹکوں کو محسوس کیا ہے۔ گزشتہ کچھ گھنٹوں میں بھی کئی جگہ زلزلہ محسوس کیا گیا جن میں ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش، انڈونیشیا، کابل (افغانستان) اور سنگاپور شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جہاں اروناچل پردیش کے توانگ میں 3.4 شدت کا زلزلہ آیا وہیں انڈونیشیا میں زلزلہ کی شدت زیادہ تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی پیمائش 6.3 کی گئی ہے۔ انڈونیشیا اور سنگاپور میں زلزلے کی شدت زیادہ تھی، اس لیے کئی لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔

Published: undefined

انڈونیشیا میں آئے زلزلہ سے متعلق امریکی جیولوجیکل سنٹر کے مطابق 6 سے زیادہ شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 54 منٹ پرآیا۔ محکمہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز بتانگ سے 93 کلو میٹر دور 5.6368 ڈگری جنوبی طول البلد اور 110.6783 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔ زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کے حوالہ سے کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

اسی طرح سنگاپور کے قریب بھی شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ سنگاپور کے تقریباً 1102 کلو میٹر ساؤتھ ایسٹ میں اس کا مرکز تھا۔نیشنل سنٹر فار سسمولوجی نے اس زلزلہ سے متعلق جانکاری دی اور ساتھ ہی بتایا کہ اس سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

افغانستان کی راجدھانی کابل میں بھی گزشتہ شب زلزلہ آیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ افغانستان کے قدرتی آفات انتظامیہ اور انسانی حقوق کی وزارت نے ابھی تک ا س سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ زلزلے سے حالانکہ کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو