خبریں

دہلی: دو طلبا گروپ کے درمیان زبردست لڑائی، ایک ہلاک، 2 شدید زخمی

مہلوک کے اہل خانہ کے مطابق شبھم گھر سے ٹیوشن کے لیے گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طلبا کے درمیان جھگڑا رات 8 بجے راک گارڈن میں ہوا۔ شبھم کے گھر والوں کو معلوم نہیں کہ وہ راک گارڈن کس طرح پہنچا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے پٹیل نگر میں منگل کی دیر شب دو طلبا گروپ کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک کی جان چلی گئی۔ اس دوران دو طالب علم شدید طور سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق گیارہویں درجہ میں پڑھنے والے 17 سال کے نابالغ طالب علم شبھم شریواستو کی کچھ طلبا نے چاقو مار کر قتل کر دیا۔ اس دوران شبھم کے دو دوست زخمی ہو گئے۔

Published: 14 Aug 2019, 12:10 PM IST

شبھم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طلبا کے درمیان جھگڑا رات 8 بجے راک گارڈن میں ہوا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ شبھم راک گارڈن کیسے پہنچا اس کی کوئی خبر انھیں نہیں ہے۔ جس وقت شبھم کا جھگڑا ہوا اس وقت شبھم کے 5 دوست اس کے ساتھ تھے۔ اہل خانہ کو جب اس واقعہ کی خبر ملی کہ شبھم اور اس کے دو دوستوں کو چاقو مار دیا گیا ہے، تو وہ لوگ فوراً اسپتال پہنچے۔ اسپتال میں شبھم کی موت ہو چکی تھی۔ جھگڑے میں زخمی شبھم کے دونوں دوستوں کو آر ایم ایل اسپتال مین داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی دونوں طلبا کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ مہلوک طالب علم شبھم کے گھر اس وقت ماتم کا ماحول ہے۔

Published: 14 Aug 2019, 12:10 PM IST

اس پورے معاملے میں پولس کا کہنا ہے کہ وہ کیس درج کر پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولس نے بتایا کہ طالب علم شبھم کا جن لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا، ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولس فی الحال شبھم کے دو دوستوں سے تھانے میں لا کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ طلبا کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا تھا، پولس اس بارے میں پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولس نے کہا کہ جلد ہی اس معاملے کو سلجھا لیا جائے گا۔

Published: 14 Aug 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Aug 2019, 12:10 PM IST