خبریں

دہلی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے 17 کروڑ روپے کی کوکین کے ساتھ دو غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا

کسٹم افسران نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے 13 دسمبر 2024 کو منشیات نگلنے کے شبہ میں 2 فلپائنی شہریوں کو گرفتار کیا تھا

منشیات، علامتی تصویر آئی اے این ایس
منشیات، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کی اسمگلنگ میں ملوث 2 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں اسمگلر کے پاس سے 1179 گرام کوکین برآمد کی گئی جس کی کُل مالیت 17 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ کسٹم افسران نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے 13 دسمبر 2024 کو منشیات نگلنے کے شبہ میں 2 فلپائنی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

فلپائنی شہریوں کو بینکاک سے عدیس ابابا کے راستے فلائٹ نمبر ای ٹی 688 سے دہلی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ پہنچنے کے ساتھ ہی کسٹم افسران نے ان کو گرفتار کر کے صفدرجنگ اسپتال میں طبی نگرانی میں رکھا تھا۔ اسپتال میں طبی عمل کے ذریعے سفید پاؤڈر والے کُل 156 کیپسول نکالے گئے۔ ان کیپسول سے کُل 676 گرام سفید پاؤڈر برآمد ہوئے۔ ان کیپسول کی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ اس کے اندر کوکین ہے۔ دونوں فلپائنی شہریوں سے برآمد کوکین کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں 17 کروڑ روپے قیمت بتائی جا رہی ہے۔ ان دونوں کے پاس سے برآمد کوکین کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ان دونوں غیر ملکی ملزمان پر این ڈی پی ایس اور اسمگلنگ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کسٹم کی ٹیم مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسمگلر منشیات کو بیرون ملک سے فراہمی میں الگ الگ ممالک کے لوگوں کا استعمال کرتے آ رہے تھے۔ پہلے اسمگلر افریقی شہریوں کو منشیات کو ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ لیکن اب اسمگلروں نے فلپائنی شہریوں کو بھی اس غیر قانونی دھندے میں داخل کر دیا ہے۔ محکمہ کسٹمز کے مطابق اسمگلنگ کا طریقہ پرانا ہے لیکن اسمگلنگ میں فلپائنی شہریوں کو استعمال کرنے کا معاملہ ابھی نیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined