خبریں

سوڈان میں مظاہرے جاری، کرفیو ختم کر دیا گیا

سوڈان کے عبوری رہنما عبدالفتح برہانی نے سوڈان میں کرفیو کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب سوڈان میں عمرالبشیر کی حکومت کے خاتمے کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوڈان میں مظاہرے جاری، کرفیو ختم کر دیا گیا
سوڈان میں مظاہرے جاری، کرفیو ختم کر دیا گیا 

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق صدر عمرالبشیر کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں گرفتار کیے گئے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں انسانی حقوق کی ضمانتوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔

Published: undefined

سوڈان پر قریب 30 برس حکومت کرنے والے عمرالبشیر کے خلاف زبردست عوامی مظاہروں کے تناظر میں ملکی فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ اس وقت عسکری کونسل کے رہنما برہانی فی الحال عبوری سربراہِ حکومت ہیں۔ ہفتے کے روز انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ دو برس کے عرصے میں حکومت ملک کے سویلین نمائندوں کے حوالے کر دی جائے گی۔

Published: undefined

عبوری رہنما نے سوڈان کی تمام سیاسی جماعتوں اور تحریکوں سے کہا کہ وہ مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور تشدد سے اجتناب برتیں۔ واضح رہے کہ عواد ابن الرؤف کی جانب سے جمعے کے روز عسکری کونسل سے مستعفی ہو جانے کے بعد برہانی نے عبوری رہنما کے بہ طور ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ عواد ابن الرؤف عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد صرف ایک روز تک عبوری رہنما رہے تھے۔

Published: undefined

دوسری جانب دارالحکومت خرطوم میں واقع فوجی ہیڈکوارٹرز کے ارد گرد ہزاروں مظاہرین جمع ہیں۔ ان افراد نے سوڈانی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور ایک جشن کا سا سماں ہے۔

Published: undefined

مظاہرے میں شامل 30 سالہ نوحہ عبدل نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چیت میں کہا، ’’میں کل سے اپنی دو بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یہاں ہوں۔ جب تک ملک میں سویلین حکومت قائم نہیں ہوتی، ہم یہیں رکیں گے۔‘‘

Published: undefined

عبد الرباب نامی ایک 55 سالہ شخص کے مطابق انہوں نے اپنی نصف زندگی عمرالبشیر کے دور میں گزاری دی، جو ایک ’بری حکومت‘ تھی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں باہر پھینک دیا جائے اور ملک میں جمہوری دور کا آغاز ہو۔ ایک ایسی حکومت قائم ہو جو نئی نسل کے امنگوں کی ترجمان ہو۔ یہ نسل سابقہ حکومت سے براہ راست متاثر ہوئی۔‘‘

Published: undefined

دوسری جاب مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں فوج کی طرف سے ملکی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کو مسترد کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined