خبریں

دہلی الیکشن: مودی سرکار کو بڑی شکست کا سامنا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نریندر مودی کی پارٹی کو واضح شکست کا سامنا ہے۔ ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

دہلی الیکشن: مودی سرکار کو بڑی شکست کا سامنا
دہلی الیکشن: مودی سرکار کو بڑی شکست کا سامنا 

نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد جاری ہونے والے ایگزٹ پولز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک 'بڑی اور عبرتناک شکست‘ کا سامنا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت ختم کرنے کا بی جے پی کا خواب ادھورا رہا۔

Published: undefined

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سوسودیا نے عام آدمی پارٹی کی جیت کا ابتدائی دعویٰ کر دیا ہے۔ نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے پولنگ دفاتر میں پرجوش حامیوں نے جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

ایگزٹ پولز کے مطابق اروند کیجری وال کی سیاسی جماعت اسمبلی کے ستر رکنی ایوان میں کم از کم باون نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ بظاہر بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری پوزیشن پر ہے لیکن کامیابی سے بہت دور ہے۔ یہی حال کانگریس کا ہے۔

Published: undefined

سابقہ انتخابات میں کیجری وال کی سیاسی جماعت 67 سیٹیں جیت پائی تھی۔ مودی حکومت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے فوری طور پر بی جے پی کی میٹنگ طلب کر لی ہے۔ نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں امیت شاہ نے ہی زور شور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت سنبھال رکھی تھی۔

Published: undefined

مرکز میں قائم مودی حکومت کو گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران پانچ مختلف ریاستوں کے صوبائی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان میں راجستھان، مدھیہ پردیش، مہارشٹر، چھتیس گڑھ اور جھاڑکھنڈ شامل ہیں۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دوبارہ الیکشن جیتنے کے لیے شہری سہولیات بہتر کرنے کی بنیاد پر مہم چلائی اور دہلی کے باسیوں کو بہتر اور عوام دوست حکومت کے حق میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined