خبریں

بھارت جوڑو یاترا: کیرالہ کے کوچی میں داخل ہوا قافلہ، ماڈوانا جنکشن سے آج کا سفر شروع

بھارت جوڑو یاترا آج 14 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج کی یاترا شروع کرنے سے قبل سری نارائن گرو کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور اس کے بعد پیش قدمی کی

بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia
بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia 

بھارت جوڑو یاترا کیرالہ کے کوچی میں داخل، ماڈوانا جنکشن سے آج کا سفر شروع

بھارت جوڑو یاترا آج 14 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور تمام یاتری فی الحال کیرالہ کے کوچی میں سفر کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے آج کی یاترا شروع کرنے سے قبل سری نارائن گرو کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور اس کے بعد پیش قدمی کی۔ راستہ میں معروف ماحولیاتی کارکن سی آر نیلاکانندن نے تمام یاتریوں کو حمایت پیش کی۔ راہل گاندھی نے ان سے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔

Published: undefined

بھارت جوڑو یاترا کا آج کا پروگرام

صبح 6.25 بجے راہل گاندھی نے کومبالام ٹول پلازا پر سری نارائن گرو کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور اس کے فوری بعد 6.30 بجے ماڈوانا جنکشن، کے یو ایف او ایس، کوچی سے آج کی یاترا کی شروعات ہو گئی۔ یاترا 11.00 بجے سینٹ جارج چرچ ایڈاپلی جا کر ٹھہر جائے گی اور وقفہ کے بعد شام 5 بجے کالاماشیری میونسپل آفس سے دوبارہ شروع ہوگی۔ یاترا 7.00 بجے تک پاراوور جنکشن الووا تک پہنچ کر ٹھہر جائے گی اور پیدل یاتری یو سی کالج الووا، کوچی میں رات گزاریں گے۔

Published: undefined

بھارت جوڑو یاترا: 14ویں دن کی براہ راست اسٹریمنگ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined