راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا ساتواں دن آج اختتام پذیر ہو گیا۔ اس درمیان بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں کے جوش کو دیکھ کر کانگریس لیڈران بھی بہت خوش ہیں۔ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں اس خوشی کا اظہار بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’لوگوں کا جوش دیکھیے، ان کے چہروں پر بکھری مسکان دیکھیے، یہ تبدیلی نئے ہندوستان کی تقدیر ہے، یہ قدم در قدم جڑتے ہندوستان کی تصویر ہے۔‘‘
Published: 13 Sep 2022, 8:24 AM IST
بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گانددھی نے ٹوئٹ کیا ’’مہنگائی! بھارت جوڑو یاترا کے دوران میں جہاں بھی جا رہا ہوں لوگ اس مسئلہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ وزیر اعظم عوام کی تکلیف کو دانستہ طور پر نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی ہر دکھ کی پکار کو ہنکار بنائیں گے، بھارت جوڑتے جائیں گے۔‘‘
Published: 13 Sep 2022, 8:24 AM IST
انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے نام سے چلائی جا رہی کی ملک کو متحد کرنے کی مہم آج ساوتیں روز میں داخل ہو گئی۔ یاترا تمل ناڈو کے کنیا کماری شروع ہو کر اب ریاست کیرالہ میں نکالی جا رہی ہے۔ آج یہ یاترا ترواننت پورم کے کنیا پورم سے شروع ہوئی جوکہ ٹھہراؤ تک اٹینگل کے مقام تک پہنچ جائے گی۔
Published: 13 Sep 2022, 8:24 AM IST
بھارت جوڑو یاترا صبح 7 بجے کنیاپورم، ترواننت پورم کی الومودو مارکٹ سے شروع ہوگی اور صبح 11 بجے تک ماموم، اٹینگل، ترواننت پورم کے ایس ایس پوجا کنونش سنٹر تک پہنچے گی۔ اس کے بعد کچھ گھنٹے کا وقفہ ہوگا اور یاترا شام 5 بجے پھر سے شروع ہوگی۔ یاترا شام 7 بجے تک کلم بالم کے مقام پر پہنچ کر ٹھہر جائے گی اور یہاں تمام یاتری قیام کریں گے۔
Published: 13 Sep 2022, 8:24 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Sep 2022, 8:24 AM IST