خبریں

آسام: ملازمت گھوٹالہ میں بی جے پی ایم پی رام پرساد شرما کی بیٹی گرفتار

یہ معاملہ 2016 میں آسام پبلک سروس کمیشن کی ملازمتوں میں ہوئے گھوٹالے سے جڑا ہوا ہے، پلوی شرما کے ساتھ گرفتار 18 افسر اسی بیچ کے ہیں، سب نے 2016 میں اے پی ایس سی کے امتحان دیئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آسام کے گوہاٹی سے بی جے پی کے ایم پی رام پرساد شرما کی بیٹی پلوی شرما سمیت 19 افسران کو پولس نے رقم کے بدلے نوکری لینے سے جڑے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے، بدھ کو گرفتار کرنے کے بعد پولس نے تمام افسران کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے عدالت نے سب کو 11 دن کی پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ معاملہ 2016 میں آسام پبلک سروس کمیشن کی ملازمتوں میں ہوئے گھوٹالے سے جڑا ہوا ہے، بی جے پی ایم پی کی بیٹی پلوی شرما شیوساگر ضلع میں پولس نائب سپرینڈینٹ کے عہدے پر تعینات تھیں۔ پلوی کے ساتھ گرفتار 18 افسر انہیں کے بیچ کے ہیں۔ ان سبھی نے 2016 میں اےپی ایس سی کا امتحان دیا تھا۔ تفتیش کے دوران سب کی لکھاوٹ امتحان کی کاپیوں کی لکھاوٹ سے مختلف پائی گئی ہے۔

پولس نے پلوی سمیت تمام افسران کو سمن جاری کر کے ہینڈرائٹگ ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لئے کہا تھا۔ ہینڈرائٹگ ٹیسٹ میں کسی بھی افسر کی لکھاوٹ امتحان میں دی گئی کاپیوں سے مختلف تھی۔ اس کے بعد پولس نے تمام افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو