خبریں

ہندوستان کے بعد امریکہ بھی چین کو ’زبردست جھٹکا‘ دینے کے لیے تیار!

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ ”امریکہ ٹک ٹاک سمیت چین کے سبھی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غوروخوض کر رہا ہے۔“

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ہندوستان نے چین سے تلخ ہو رہے رشتوں کے درمیان درجنوں چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا، اور اب امریکہ بھی ایسا ہی قدم اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ "امریکہ ٹک ٹاک سمیت چین کے سبھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگانے پر غوروخوض کر رہا ہے۔" اگر امریکہ یہ قدم اٹھاتا ہے تو چین کے لیے زبردست جھٹکا ہوگا کیونکہ ہندوستان کے ذریعہ عائد پابندی کے بعد وہ پہلے ہی کافی مشکل میں ہے۔

Published: 07 Jul 2020, 1:11 PM IST

میڈیا ذرائع کے مطابق مائک پومپیو نے پیر کے روز 'فاکس نیوز' کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ہم اس سمت میں (سوشل میڈیا ایپس پر پابندی) یقینی طور پر غورو خوض کر رہے ہیں۔‘‘ چونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کے خلاف اپنی ناراضگی کئی بار ظاہر کر چکے ہیں اس لیے امکان ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر امریکہ جلد ہی پابندی لگانے کا اعلان کرے گا۔

Published: 07 Jul 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Jul 2020, 1:11 PM IST