خبریں

احمد آباد کی سڑکوں پر غریبوں کی مدد کرتے نظر آئے افغان کرکٹر گرباز، ششی تھرور بھی ہوئے قائل

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے رحمن اللہ گرباز کے ہمدردانہ سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ذریعہ بنائی گئی کسی بھی سنچری سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رحمن اللہ گرباز، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/RGurbaz_21">@RGurbaz_21</a></p></div>

رحمن اللہ گرباز، تصویر @RGurbaz_21

 

افغانستانی کرکٹر رحمن اللہ گرباز زبردست بلے بازی کرتے ہیں اور بطور سلامی بلے باز وہ افغانستان ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ کئی سابق کرکٹر ان کی بلے بازی کے انداز کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، لیکن ان دنوں وہ کچھ الگ ہی چیز کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل گزشتہ دنوں انھیں احمد آباد کی سڑکوں پر غریبوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترووننت پورم سے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھی گرباز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

Published: undefined

ششی تھرور نے کرکٹر رحمن اللہ گرباز کے ہمدردانہ سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے ذریعہ بنائی گئی کسی بھی سنچری سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ دراصل گرباز کو احمد آباد کی سڑکوں پر صبح 3 بجے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے بے گھر لوگوں کو پیسے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فٹ پاتھ پر لوگ سوئے ہوئے تھے اور گرباز بغیر انھیں اٹھائے یا کچھ کہے ان کے پاس پیسے رکھ رہے تھے۔ یعنی جب ان لوگوں کی نیند کھلے گی تو پاس میں پیسے ہوں گے اور معلوم بھی نہیں پڑے گا کہ یہ پیسے کس نے دیے۔

Published: undefined

فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں کے درمیان پیسے بانٹتے ہوئے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اسے احمد آباد کے ہی رہنے والے ایک شخص نے ریکارڈ کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ریکارڈنگ کرنے والے شخص کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جو رحمن اللہ گرباز کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا۔

Published: undefined

بہرحال، وائرل ویڈیو کو ششی تھرور نے اپنے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’افغان بلے باز رحمن اللہ گرباز نے اپنے آخری میچ کے بعد احمد آباد میں فٹ پاتھ پر رہنے والوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے حیرت انگیز کام کیا۔ یہ ان کے ذریعہ بنائی گئی کسی بھی سنچری سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ وہ کئی سنچریاں لگائیں! ان کے دل کے ساتھ ساتھ ان کا کیریر بھی طویل وقت تک پھلتا پھولتا رہے۔‘‘

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے بھی گرباز کی تعریف کی ہے۔ دراصل گرباز کے کے آر کی طرف سے ہی آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں۔ اپنے کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کے کے آر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے ’’اس ماہ کے شروع میں افغانستان واقع ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے پیسے جمع کرنے کی انتھک کوششوں سے لے کر غیر ملکی زمین پر ہمدردی کے اس کام تک، آپ ہم سبھی کو ترغیب دیتے ہیں۔ پروردگار تمھیں آشیرواد دے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined